www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

530066
ھندوستان کی مرکزی کابینہ نے طلاق ثلاثہ پر پابندی لگانے اور اسے قابل تعزیر جرم قرار دینے سے متعلق بل کی کل منظوری دےدی۔
ھندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی کی صدارت میں کابینہ نے کل اس بل کی منظوری دی جسے پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس میں پیش کرنے کا راستہ ھموار ھوگیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس بل کے تحت 3 طلاق دینا جرم قرار دیا جائے گا اور مجرم کو 3 سال کی قید سنائی جائے گی۔
ھندوستان کی سپریم کورٹ نے اسی سال اگست میں اپنے ایک فیصلے میں ایک ساتھ تین طلاق دینے کے طریقے کو غیر اسلامی اور غیر آئینی قرار دے کراس پر پابندی لگادی تھی۔
حکومت ھند نے پچھلے مھینے کھا تھا کہ وہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل در آمد کرانے کے لئے قانون سازی کرے گی ۔
ادھر مودی حکومت نے بل کو پاس کرانے میں سبھی پارٹیوں سے تعاون کی اپیل کی ہے۔ سڑک ٹرانسپورٹ اور شاھراھوں کے مرکزی وزیر نیتن گڈکری نے پارلیمنٹ ھاؤس کے احاطے میں نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ھوئے کھا کہ سبھی پارٹیوں کو تین طلاق سے منسلک بل کو پاس کرانے میں تعاون کرنا چاھئے۔

Add comment


Security code
Refresh