www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

 

اسلامی جمھوریۂ ایران کے صدر نے کہا ہے کہ ملت ایران

 

 دشمنوں کے دباؤ میں نھیں آئیگی ۔

صدر مملکت ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے آج صوبے ھرمزگان کے شھر بوشھر میں چار زار چھے سو بتیس ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کرتے ھوئے کہا کہ ایرانی قوم کو دباؤ کے ذریعے جھکانے کا دشمنوں کا تصور بیجا ہے اور کسی میں ایران پر حملے کی جرات نھیں ہے ۔

جناب احمدی نژاد نے تسلط پسند طاقتوں کو مخاطب کرتے ھوئے کہا کہ ملت ایران نے اپنی مشکلات حل کرلی ہیں اور وہ مضبوط و مستحکم ھو گی اور بیرونی طاقتوں کو خلیج فارس کےعلاقےسے باھر نکال دے گی ۔

صدر مملکت نے کہا کہ دشمن جتنی بھی کوشش کرے وہ ایران کی ایٹمی ٹیکنالوجی کو ایران سے چھین نھیں سکتا، وہ تصور کرتے ہیں کہ ایرانی قوم ان کے دباؤ میں آ جائیگی تو ان کا یہ تصورغلط اور باطل ہے کیونکہ ایران کی ٹیکنالوجی اب مقامی ھو گئی ہے ۔

 صدر مملکت نے مزید کہا کہ جب ایرانی سائنسدانوں نے زندہ مخلوق کو خلا میں بھیجا اور وہ صحیح و سالم زمین پر واپس آگئی تو بھت سی قومیں خوشحال ھوئیں اور انہوں نے ملت ایران کو مبارکباد دی ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کی عزت و عظمت ، تمام مومنین ، صالحین اور حریت پسندوں کی عزت و عظمت ہے۔

Add comment


Security code
Refresh