www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

 

ڈنمارک میں کچھ فلمسازوں نے ایک اور فلم بناکر

 

دوبارہ اسلامی مقدسات کی توھین کی ہے۔ فرانس کی چینل چوبیس کی رپورٹ کے مطابق ڈنمارک کے بعض فلم سازوں نے آزادی بیان کےبھانے ٹی وی سے ایک فلم نشر کی ہے جس میں اسلامی مقدسات کی بے حرمتی کی گئي ہے۔ مسلمانان عالم نے ڈنمارک کے فلم سازوں کی اسلام سے دیرینہ دشمنی کے اس اقدام کی شدید مذمت کی ہے اور غم و غصے کااظھار کیا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق ڈنمارک کے یہ فلم ساز انتھا پسند عناصر ہیں جنھوں نے اپنے ملک میں بسنے والے مسلمانوں کی شناخت کے مطابق نھایت ھی توھین آمیز انداز میں یہ فلم بنائي ہے۔ڈنمارک کے مسلمانون نے اس توھین آمیز اقدام پر شدید رد عمل دکھاتے ھوئے حکومت سے ان عناصر کو کیفر کرادار تک پھنچانے کا مطالبہ کیاہے ۔

 

 

Add comment


Security code
Refresh