www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

409015
اکتیسویں بین الاقوامی وحدت اسلامی کانفرنس نے ایک بیان میں بیت المقدس کے بارے میں امریکی صدر کے حالیہ بیان کی مذمت کی اور بیت المقدس کی اھانت کو روکنے کے سلسلےمیں عالم اسلام کی جانب سے فلسطین کی نئی تحریک انتفاضہ شروع کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
تھران میں منعقدہ اکتیسویں بین الاقوامی وحدت اسلامی کانفرنس کی اختتامی تقریب میں جو دنیا کے نوے سے زائد ملکوں کے شیعہ و سنی علما کی شرکت سے منعقد ھوئی اختتامی بیان پڑھا گیا اور بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے اور امریکی سفارتخانے کو بیت المقدس منتقل کرنے کے امریکی صدر کے اعلان کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی۔
کانفرنس کے اختتامی بیان میں بیت المقدس کو یھودی رنگ دینے اور مسلمانوں کے مقدس مقامات پر قبضہ کرلینے کے تعلق سے امریکا کی نئی پالیسی کامقابلہ کرنے کی ضرورت پر زوردیا گیا ہے۔
کانفرنس کے اختتامی بیان میں کھا گیا ہے کہ مقتضائے حال اور معروضی حالات کے مطابق اسلامی تھذیب کے احیاکے لئے عالم اسلام پوری توانائی رکھتا ہے۔ بیان میں کھا گیا ہے کہ اسلامی ممالک متحد ھو کر دشمنوں کی ریشہ دوانیوں کا مقابلہ کریں۔
عالمی وحدت اسلامی کانفرنس کے اختتامی بیان میں دو اھم نکات کی جانب اشارہ کیا گیا ہے پھلا نکتہ یہ ہے کہ عالم اسلام کی توانائیوں کے پیش نظر انسانیت کو مصائب و آلام سے چھٹکارا دلانے کے لئے اسلامی تھذیب کا احیا ضروری ہے اور دوسرا نکتہ جس پر تاکید کی گئی ہے وہ بیت المقدس کے بارے میں امریکی صدر کے اقدام کا مقابلہ کرنا ہے۔
بیان میں یہ بھی کھا گیا ہے کہ بیت المقدس کے خلاف تازہ سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لئےعالم اسلام کو ایک نئی تحریک انتفاضہ کی ضرورت ہے۔
اس درمیان فلسطینی عوام اور گروھوں نے بیت المقدس کی آزادی کے لئے نئی تحریک انتفاضہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے، حقیقت یہ ہے کہ تجربات سے یہ ثابت ہے کہ فلسطین کی نجات اور سازشوں کو ناکام بنانے کا واحد راستہ استقامت اور مزاحمت ہے۔
حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے کھا ہے کہ صرف نئی تحریک انتفاضہ کے ھی ذریعے اسرائیلی پالیسیوں کا جنھیں امریکا کی حمایت حاصل ہے مقابلہ کیا جاسکتاہے اور اب فلسطینی عوام ایک نئی تحریک انتفاضہ کے تحت آگے کی سمت قدم بڑھائیں گے۔

Add comment


Security code
Refresh