www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

496745
جنوبی کوریا کی وزات دفاع نے ملک کی مسلح افواج کو پوری طرح سے الرٹ رھنے کا حکم دیا ہے۔
نیوز ایجنسی یونھاپ کےمطابق، جنوبی کوریا کے وزیر دفاع سنگ ینگمو نے کھا ہے کہ ان کا ملک بقول ان کے شمالی کوریا کے اشتعال انگیز اقدامات کا مقابلہ کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔
ان کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا جب جنوبی کوریا آئندہ سال فروری میں سرمائی اولمپک کی میزبانی کی تیاری کر رھا ہے۔
جنوبی کوریا کے وزیر دفاع نے کھا کہ وہ اس بات کی ضمانت دیتے ہیں کہ فروری میں ھونے والا سرمائی اولمپک پوری سلامتی کے ساتھ منعقد ھوگا۔
قابل ذکر ہے کہ شمالی کوریا نے انتیس نومبر کو تیسرے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا تھا۔جنوبی کوریا کے وزیردفاع کا یہ بھی کھنا تھا کہ اس بات کا قوی امکان ہے کہ شمالی کوریا کسی نئے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کرے –
جزیرہ نمائے کوریا کی کشیدگی کو ھوا دینے والے امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک شمالی کوریا سے ایٹمی اور میزائل پروگرام ترک کرنے کا مطالبہ کر رھے ہیں۔
شمالی کوریا کا کھنا ہے جب تک امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک اس کے خلاف مخاصمانہ پالیسیاں اور اقتصادی پابندیاں ختم نھیں کر دیتے وہ اپنے ایٹمی اور میزائل پروگرام کو ترقی دیتا رھے گا۔

Add comment


Security code
Refresh