www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

422766
علامہ ناصر عباس کا کھنا ہے کہ امریکی صدر کا اسلام دشمن متعصبانہ رویہ عالمی امن کے لئے خطرہ بنتا جا رھا ہے۔ اس اقدام کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ھوئے کھا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے قبلہ اول کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے اور وھاں امریکی سفارت خانہ کھولنے کا اعلان شرپسندی ہے، جس کے خلاف ملک بھر میں ’’امریکہ و اسرائیل مردہ باد‘‘ مظاھرے کئے گئے۔
انھوں نے کھا کہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دینا امت مسلمہ کے زخموں پر نمک پاشی ہے اس پر خاموش رھنا امت مسلمہ کی توھین ہے۔
عالمی قوانین کی اس پامالی پر تمام مذھبی و سیاسی جماعتوں، طلبا تنظیموں اور ریاستی اداروں کو اپنی آواز بلند کرنا ھوگی۔ مسلمان ھونے کے ناطے بیت المقدس سے ھم سب کا مذھبی تعلق جڑا ھوا ہے۔ امریکہ اپنی ناجائز اولاد اسرائیل کا ھمیشہ دفاع کرتا آیا ہے۔ اس حمایت کی بنیاد اسلام دشمنی کے علاوہ اور کوئی نھیں۔
سربراہ ایم ڈبلیو ایم نے کھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی اسلام دشمن پالیسیوں میں اسے عرب مسلم ممالک کی مکمل حمایت حاصل ہے، جو افسوسناک ہے۔ عالم اسلام کی تنزلی عرب حکمرانوں کی خیانت کا نتیجہ ہے۔
انھوں نے کھا کہ مظلوم فلسطینیوں اور بیت المقدس کے حوالے سے پاکستان کو واضح اور دوٹوک موقف اختیار کرنا چاھیے۔

Add comment


Security code
Refresh