www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

502121
اسلامی جمھوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی اور پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے گوھر اخلاق و انسانیت اور پیغمبر رحمت حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ و سلم کی ولادت باسعادت کے موقع پر اسلامی ملکوں کے سربراھوں اور پارلیمانی اسپیکروں کو مبارکبادی کے پیغامات ارسال کئے ہیں۔
صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے اپنے تھنیتی پیغامات میں اس امید کا اظھار کیا ہے کہ پیغمبر اسلام(ص) کی گرانقدر سیرت پر تکیہ، آسمانی کتاب قرآن کریم کی محکم تعلیمات سے استفادہ اور اسلامی ملکوں کے سربراھوں کی کوششوں سے مسلمانوں کے درمیان اتحاد اور بھائی چارہ پھلے سے بھی زیادہ مستحکم ھو گا-
ڈاکٹر حسن روحانی نے تکفیری نظریات کا مقابلہ کرنے اور تشدد و انتھا پسندی کے خلاف مھم میں تعاون کو فروغ دینے پر مبنی اسلامی ملکوں کی ذمہ داریوں پر تاکید کرتے ھوئے کھا کہ امت اسلامیہ کو اتحاد و یکجھتی اور اتحاد سے متعلق قرآن کریم کی آیت پر بھروسہ کر کے اسلامی ملکوں میں امن و استحکام اور عدل و انصاف کا مروج ھونا چاھئے-
اسلامی جمھوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے بھی اسلامی ملکوں کے پارلیمانی اسپیکروں کو الگ الگ تھنیتی پیغامات ارسال کر کے پیغمبراسلام حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے جشن ولادت باسعادت کی مبارکباد پیش کی-
ایران کے اسپیکر نے اپنے ان تھنیتی پیغامات میں اس امید کا اظھار کیا ہے کہ اسلامی تعلیمات کے زیرسایہ اور قرآن کریم و سیرہ نبوی سے مدد حاصل کر کے اسلامی دنیا میں اتحاد و یکجھتی، پھلے سے زیادہ مستحکم ھو گی اور اسلامی ملکوں کی پارلیمانوں کے درمیان تعاون بھی مزید فروغ پائے گا-
انھوں نے کھا کہ علاقے میں دھشت گردی کے خلاف حاصل ھونے والی حالیہ کامیابیوں کے بعد ضروری ہے کہ اسلامی معاشرے میں اتحاد و یگانگت کی فضا اور زیادہ روشن و منور ھو اور انتھاپسندی اور تفرقہ انگیزیوں کا پوری طرح خاتمہ ھو-
قابل ذکر ہے کہ سترہ ربیع الاول سرکار ختمی مرتبت حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور فرزند رسول حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کا یوم ولادت باسعادت ہے جبکہ سنی مسلمانوں کی روایتوں کے مطابق بارہ ربیع الاول پیغمبر خاتم(ص) کا یوم ولادت باسعادت ہے، اسی مناسبت سے اسلامی جمھوریہ ایران کے بانی امام خمینی رحمت اللہ علیہ نے ان ایام کو ھفتہ وحدت قرار دیا ہے۔

Add comment


Security code
Refresh