www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

578385
ھزاروں یمنی شھریوں نے دارالحکومت صنعا میں ریلی میں ایک بڑی ریلی میں شرکت کرکے عوامی انقلابی تحریک انصار اللہ کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔
سعودی اماراتی سازش کی ناکامی کے بعد ھونے والے اس مظاھرے کی اپیل عوامی تحریک انصار اللہ کے سربراہ عبدالملک بدرالدین الحوثی نے کی تھی۔اس مظاھرے میں انصار اللہ کے عھدیداروں کے علاوہ سابق صدر عبداللہ صالح کی جماعت پیپلز نیشنل کانگریس کے اعلی عھدیدار اور کارکنان بھی شریک تھے۔
مظاھرین نے اپنے ھاتھوں میں ایسے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر امریکی اور اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کے نعرے لکھے ھوئے تھے اور وہ امریکی پالیسیوں کی مذمت میں نعرے بھی لگا رھے تھے۔
مظاھرین سے خطاب کرتے ھوئے یمن کی اعلی انقلابی کونسل کے سربراہ محمد علی الحوثی نے کھا کہ جارح طاقتوں کا مقابلہ کرنا یمنی عوام کی اھم ترین خصوصیت ہے اور عوام نے ایک بار پھر متحد ھو کر ملک کے خلاف نئی سازش کو ناکام بنا دیا ہے۔

Add comment


Security code
Refresh