www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

504922
اسلامی جمھوری ایران کےصدر حسن روحانی نے دشمنوں کے سازش کے مقابلے میں امت مسلمہ اور اسلامی ملکوں کی استقامت اور ھوشیاری کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
پیغمبراسلام حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اورفرزند رسول حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کے یوم ولادت باسعادت کے موقع پر ایران کے اعلی سول اور فوجی حکام، اسلامی ملکوں کے سفیروں، نیز عالمی وحدت اسلامی کانفرنس میں شریک غیر ملکی مھمانوں کی رھبر انقلاب اسلامی سے ملاقات کے موقع پر اپنے خطاب میں صدر حسن روحانی نے کھا کہ عالمی سامراج، امریکہ اور صھیونیزم خطے کی اقوام کے خلاف، پیھم سازشوں اور مھم جوئی میں مصروف ہیں لھذا مسلم اقوام اور اسلامی ملکوں کو ھوشیاری اور استقامت کا مظاھرہ کرنے ھوگا۔
صدر حسن روحانی نے قرآن کریم کی تعلیمات سے دوری کو عالم اسلام کی موجودہ مشکلات کی اصل وجہ قرار دیتے ھوئے کھا کہ دھشت گردوں کے خلاف خطے کے مسلمانوں کی حالیہ کامیابیوں کے بعد عالمی سامراج اور صھینیزم نئی سازشوں کے تانے بانے بن رھا ہے۔
صدر حسن روحانی نے امریکہ، غاصب اسرائیل اور ان کے نوکروں کے مقابلے میں ھوشیاری کی ضرورت پر زور دیتے ھوئے کھا کہ دشمنوں نے خطے میں اپنی ریشہ دوانیوں میں اضافہ اور مسلمانوں کے بیت المال کے ذریعے مشرق وسطی کو اسلحے کے انبار میں تبدیل کردیا ہے۔
صدر ایران نے بیت المقدس کے خلاف سازشوں کو مسلم امت کے خلاف سازش قرار دیتے ھوئے کھا کہ بیت المقدس مسلمانوں اور فلسطینیوں کا ہے اس کے خلاف کوئی بھی سازش کامیاب نھیں ھونے دی جائے گی۔
دریں اثنا ترک صدر رجب طیب اردوغان سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ھوئے صدر حسن روحانی کا کھنا تھا کہ تمام مسلم ممالک کو امریکہ کے غیر قانونی، اشتعال انگیز اور انتھائی خطرناک فیصلے کے خلاف ایک آواز ھوکر ٹھوس موقف اختیار کرنا چاھیے۔
صدر ایران نے استبول میں اسلامی تعاون تنظیم کا ھنگامی اجلاس بلائے کی جانے کی بھی حمایت کرتے ھوئے کھا کہ ایران شروع ھی سے یہ بات زور دے کر کھتا آیا ہے کہ فلسطین اور بیت المقدس کا مسئلہ عالم اسلام کی ترجیحات میں سرفھرست ہے۔
قابل ذکر ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کھا ہے کہ وہ بیت المقدس شھر کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے اور امریکی سفارت خانے کی منتقلی کا اعلان کرنے والے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی انتخابی مھم کے دوران کھا تھا کہ صدر منتخب ھونے کی صورت میں وہ امریکی سفارت خانے کو تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کردیں گے۔

Add comment


Security code
Refresh