www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

572694
پاکستان نےامریکا کی جانب سے اپنا سفارت خانہ بیت المقدس منتقل کرنے کے مجوزہ فیصلے پر گھری تشویش کا اظھار کیا ہے۔
اسلام آباد میں پاکستانی وزیراعظم کے دفتر سے جاری کردہ بیان میں کھا گیا ہے کہ امریکا کے اس طرح کے اقدام سے بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ھوگی۔
بیان کے مطابق پاکستان کی حکومت اور عوام امریکی سفارت خانے کی بیت المقدس منتقلی کے حوالے سے آنے والی خبروں کی پرزور مخالفت کرتے ہیں۔ بیان میں کھا گیا ہے کہ امریکی سفارت خانے کی بیت المقدس منتقلی کا فیصلہ مقدس شھر القدس الشریف کی قانونی اور تاریخی حیثیت کو تبدیل کرنے کا باعث بنے گا۔
قبل ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کھا تھا کہ وہ تل ابیب سے امریکی سفارت خانے کو بیت المقدس منتقل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
امریکی متنازع ممکنہ فیصلے کے حوالے سے پاکستانی وزیراعظم ھاؤس کا کھنا تھا کہ 'اس اقدام سے مسئلے پر دھائیوں سے موجود عالمی اتفاق رائے کو نقصان پھنچائےگا اور خطے میں پائیدار امن کے کسی بھی عمل کو ختم کرنے سمیت خطے کی سلامتی کو بھی زک پھنچے گی۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل، یورپی یونین کے امور خارجہ کی انچارج، عرب لیگ، اسلامی تعاون تنظیم اور فلسطینی انتظامیہ اور گروھوں سمیت دنیا کے مختلف ملکوں نے بھی امریکی سفارت خانے کی منتقلی کے مجوزہ اعلان کی شدید مخالفت کی ہے۔

Add comment


Security code
Refresh