www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

528216
تارکین وطن کے بارے میں صدر ٹرمپ کے فرمان کو نافذ کرنے پر مبنی امریکی عدالت کے فیصلے پر مختلف حلقوں نے ردعمل ظاھر کیا ہے۔
پرس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکا اسلام کونسل نے تارکین وطن کے خلاف ٹرمپ کےفرمان کو نافذ کرنے کے لئےامریکا کی اعلی عدالت کے فیصلے پرگھری تشویش کا اظھار کیا ہے۔
امریکا کی شھری آزادیوں کی یونین نے بھی اعلان کیا ہے کہ وہ تارکین وطن سے متعلق ٹرمپ کے فرمان کے خلاف اپنی جد وجھد جاری رکھے گی۔
امریکی کانگریس میں ڈیموکریٹ رکن نے بھی کھا ہے کہ ٹرمپ کے بے رحمانہ اور تفریق آمیز فرمان سے امریکا کو محفوظ نھیں بنایا جاسکتا۔
ایک اور ڈیموکریٹ رکن کانگریس رزا دلارو نے بھی اسلام کے خلاف ٹرمپ کے بیانات اور پالیسیوں پر شدید تنقید کی ہے۔
واضح رھے کہ امریکا کی اعلی عدالت نے پیر کو فیصلہ سنایا ہے کہ تارکین وطن کے بارے میں ٹرمپ کے فرمان کو نافذ کیا جائے۔ اس فرمان کے نفاذ دنیا کے کئی ملکوں کے شھریوں کے امریکا میں داخلے پر پابندی لگ جائےگی۔

Add comment


Security code
Refresh