www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

512188
شامی فوج نے پنتسیر ایس ون نامی فضائی دفاعی سسٹم کے ذریعے شام میں اسرائیل کے لورا نامی جدید ترین میزائل کو تباہ کر دیا۔
غاصب صھیونی حکومت نے ریف دمشق میں واقع جمرایا سائنسی تحقیقاتی مرکز پر چھے میزائل فائر کئے جن کو شامی فوج نے روسی ساخت کے فضائی دفاعی سسٹم کے ذریعے نشانہ بنایا اور صھیونی حکومت کے تین جدید ترین میزائلوں کو تباہ کر دیا۔
صھیونی حکومت کے ذرائع‏ کے مطابق لورا میزائل، تقریبا سترہ سو کلو گرام وزن کا پانچ میٹر طویل میزائل ہے جو تین سو کلو میٹر کی دوری تک مارے کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
پانچ روز قبل بھی دمشق شھر کے مضافات میں ایک فوجی ٹھکانے پر اسرائیل کے میزائل حملے پر شامی فوج نے جوابی اقدام کرتے ھوئے اپنے فضائی دفاعی سسٹم سے دو میزائلوں کو تباہ کر دیا تھا۔

Add comment


Security code
Refresh