www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

545944
افغانستان کے صوبے پکتیا میں افغان فوج کی کارروائی میں القاعدہ دھشت گرد گروہ کا ایک سینیئر رکن عمر خطاب ھلاک ھو گیا ہے۔
عمر منصور سے معروف القاعدہ دھشت گرد گروہ کا ایک اھم رکن عمر خطاب، افغانستان کے جنوب مشرقی صوبے پکتیا میں افغان اور نیٹو فوج کے مشترکہ آپریشن میں اپنے اسّی ساتھیوں کے ساتھ ھلاک ھو گیا۔
افغان قومی سلامتی سے متعلق پریس ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ عمر خطاب، اس علاقے میں القاعدہ کے سرغنہ عاصم عمر کے بعد اس گروہ کا اھم ترین رکن شمار ھوتا ہے جو افغانستان میں مارا گیا ہے۔
اس مشترکہ فوجی کارروائی میں القاعدہ دھشت گرد گروہ کے پانچ کیمپوں کو تباہ اور اس گروہ کے ستّائیس اراکین کو گرفتار بھی کر لیا گیا۔
القاعدہ کے مارے جانے والے اراکین میں خرم کیانی سے معروف قاسم، حسن حمزہ اور جنید بھی شامل ہیں جو القاعدہ گروہ کے اھم اراکین سمجھے جاتے ہیں۔

Add comment


Security code
Refresh