www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

 

رھبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے 22 بھمن کی

 

 

 ریلیوں میں بڑی تعداد میں ایرانی عوام کی شرکت کو سراھتے ھوئے ان جلوسوں میں زبردست عوامی شمولیت کو بڑا واقعہ قرار دیا ۔

رھبر معظم انقلاب اسلامی نے آج صبح درس خارج فقہ کے موقع پر تاکید فرمائی کہ ایک ایسے وقت جب اسلامی انقلاب کی کامیابی کو 34 سال گزر گئے ہیں ایرانی عوام ،جوان اور بوڑھے ، مرد اور خواتین کی زبردست شمولیت الھی نعمت ہے جس کا عمر بھر شکر گزار ھونا چاہیئے ۔

رھبرمعظم انقلاب اسلامی نے ایرانی عوام کی بھر پور شرکت کی قدردانی کرتے ھوئے فرمایا کہ عین اس وقت پر جب ایرانی قوم کی خودمختاری اور عزت وکرامت کے دشمنوں کو توقع تھی کہ ایرانی عوام ،انقلاب اور اسلامی جمھوریہ ایران کی آواز نہ سنیں ، ایران کی قوم نے اپنی بھر پور شرکت سے دشمنوں کو مایوس کردیا ۔ آپ نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ھوئے کہ انقلاب اسلامی کے دشمن ، 22 بھمن کے جلوسوں میں ایرانی قوم کی شرکت کو کم ظاھر کرنے کی کوشش کررھے ہیں فرمایا کہ اسکے باوجود ،وہ حقائق کو سمجھتے ہیں اور یہ نتیجہ حاصل کرسکتے ہیں کہ ایرانی قوم کا مقابلہ نہیں کرسکتے۔

22 بھمن کو ایران بھر میں اسلامی انقلاب کی چونتیسویں سالگرہ کے موقع پر بڑے بڑے جلوس نکالے گئے جن میں عوام نے بھرپور شرکت کرکے بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی قدس سرہ شریف ، رھبرانقلاب اسلامی حضرت آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای اوراسلامی نظام سے وفاداری کا ثبوت دیا اور شھدا و اسلامی انقلاب کے اھداف ومقاصد پر گامزن رھنے پر تاکید کی۔

Add comment


Security code
Refresh