www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

501380
رھبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا ہے کہ اسلامی جمھوریہ ایران عالمی سامراج اور صھیونی محاذ کی جانب سے مسلمانوں کے درمیان جنگ اور تنازعات پیدا کرنے کی سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کر رھا ہے اور حکم الھی سے وہ اس جنگ میں کامیاب بھی رھے گا۔
جمعرات کی صبح محبان اھلبیت اور تکفیریوں کے مسئلہ کے زیر عنواں تھران میں منعقدہ عالمی کانفرنس کے شرکا اور مندوبین سے خطاب کرتے ھوئے رھبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ اگرچہ عراق اور شام میں داعش کا کام تمام ھو گیا ہے لیکن دشمن کی چالوں سے پوری طرح ھوشیار رھنے کی ضرورت ہے۔
آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ امریکہ، صھیونیزم اور ان کے دم چھلے، اسلام دشمنی سے باز نھیں آئیں گے اور ھوسکتا ہے کہ وہ خطے میں داعش اور اسی طرح کی دوسری سازشیں تیار اور ان پر عملدرآمد کی کوشش کریں۔
رھبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ عالم اسلام، عالم کفر و استکبار کا مقابلہ کرنے کی پوری طاقت رکھتا ہے اور اسلامی شریعت کے مکمل نفاذ کا خواھاں ایران، دشمنان اسلام کے خلاف کامیابی کے حصول کا ذریعہ ثابت ھو سکتا ہے۔
آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے پچھلے چالیس برس کے دوران ایران کے خلاف امریکہ اور صھیونیزم کی سازشوں، دباؤ اور پابندیوں کی جانب اشارہ کرتے ھوئے صراحت کے ساتھ فرمایا کہ دنیا میں جھاں کھیں بھی کفر و استکبار کے مقابلے میں مدد کی ضرورت ھو گی، اسلامی جمھوریہ ایران مدد کرے گا اور اس معاملے میں کسی بھی چیز کو خاطر میں نھیں لائے گا۔
رھبر انقلاب اسلامی نے مسئلہ فلسطین کو عالم اسلام کا اولین مسئلہ قرار دیتے ھوئے فرمایا کہ مسئلہ فلسطین ھی دشمن پر غلبہ پانے کی کنجی ہے کیونکہ کفر، سامراج اور صھیونیزم کے محاذ نے فلسطین جیسے اسلامی ملک پر غاصبانہ قبضہ کر کے، اسے خطے کے ملکوں کی سلامتی میں رخنہ اندازی کا اڈہ بنا رکھا ہے لھذا اس سرطانی پھوڑے اسرائیل کا مقابلہ کرنا ضروری ہے۔
آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ مسلمانوں کے درمیان اختلافات اور تنازعات کو ھوا دینے کا اصل مقصد اسرائیل کے گرد سیکورٹی حصار قائم کرنا ہے۔
رھبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ جس دن فلسطین، فلسطینی عوام کی آغوش میں واپس آ جائے گا اس دن عالمی سامراج کی کمر ٹوٹ جائے گی اور ھم اس مقصد کے حصول کی کوشش کر رھے ہیں۔

Add comment


Security code
Refresh