www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

502132
ایران اور ترکی نے روس کے تعاون سے بحران شام کے سیاسی حل کا صحیح راستہ نکال لیا ہے۔
یہ بات ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے استنبول میں ترکی کے وزیراعظم بن علی یلدرم سے بات چیت کرتے ھوئے کھی۔
انھوں نے کھا کہ ایران، ترکی اور روس نے باھمی تعاون سے داعش پر کاری ضرب لگائی ہے حالانکہ امریکہ اس گروہ کی بھرپور حمایت کر رھا ہے۔
اسپیکر علی لاریجانی نے کھا کہ اگر تھران اور انقرہ کے درمیان قریبی تعاون نہ ھوتا تو عراق کی ارضی سالمیت بھی خطرے میں پڑ جاتی۔
انھوں نے کھا کہ یمن اور لبنان کی صورت حال کے حوالے سے بھی خاصی تشویش پائی جاتی ہے کیوں کہ بعض ممالک غلط طریقے سے ان ملکوں میں حالات تبدیل کرنے کی کوشش کر رھے ہیں۔
ڈاکٹر علی لاریجانی نے ایران اور ترکی کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعلقات کے فروغ اور مشترکہ اقتصادی اھداف کے حصول پر بھی زور دیا۔
ترک وزیراعظم بن علی یلدرم نے اس موقع پر کھا کہ ترکی اور ایران کے درمیان قومی کرنسیوں میں تجارت کا امکان موجود ہے۔
انھوں نے کھا کہ ترکی اور ایران، دوست اور ھمسایہ ملکوں کی حثیت سے باھمی تجارت اور تعلقات کے فروغ کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

Add comment


Security code
Refresh