www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

849476
چھلم امام حسین علیہ السلام کے زائرین کو تنگ کرنے کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور اب بھی ھزاروں زائرین سخت سردی میں کوئٹہ اور رکنی میں کھلے آسمان تلے رات گزارنے پر مجبور ہیں۔
پاکستان کے صوبہ بلوچستان اور سندھ کے بعد پنجاب حکومت نے بھی زائرین کو تنگ کرنا شروع کرنا دیاہے اورچھلم حضرت امام حسین علیہ السلام میں شرکت کرنے والے قافلوں کو پنجاب کی سرحد پر روک دیا گیاہے۔
تفصیلات کے مطابق چھلم حضرت امام حسین علیہ السلام کربلا معلی میں کرنے والے زائرین جن کا تعلق جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع سے ہے اُنھیں پنجاب کے بارڈر رکنی کے مقام پر روک دیا گیا، احمد پورسیال، جنگ اور چنیوٹ سے تعلق رکھنے والے ایک ھزار زائرین نے رات سخت سردی میں گزاری۔
پولیس ان زائرین کو جوحضرت امام حسین علیہ السلام کی زیارت کے لیے کوئٹہ کے راستے تفتان جانا چاھتے ہیں آگے نھیں جانے دے رھی، زائرین میں خواتین، بزرگ اور بچے بھی شامل ہیں، واضح رھے کہ چھلم امام حسین علیہ السلام کے موقع پر پاکستان بھر سے بائی روڈ جانے والے زائرین اس وقت مسلسل کوئٹہ پھنچ رھے ہیں جھاں پھلے سے کئی ھزار زائرین ایران کے راستے کربلا جانے کیلئے موجود ہیں اورحکومت کی جانب سے مناسب سیکیورٹی انتظامات نہ ھونے کے باعث زائرین کو مشکلات درپیش ہیں۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندہ کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصودعلی ڈومکی نے حکومتی اقدام کی مذمت کرتے ھوئے کھا کہ نون لیگ کی وفاقی اور صوبائی حکومت کی جانب سے زائرین کے لئے جان بوجھ کر مشکلات کھڑی کی گئی ہیں، کئی کئی روز تک مرد، خواتین ، بزرگ اور بچوں کو کوئٹہ اور تفتان بارڈر پر روکا جاتا ہے۔ ھزاروں زائرین خواتین ، معصوم بچے اور بزرگ گذشتہ کئی روز سے پریشان ہیں۔
زائرین اپنے ھی ملک میں محصور اور قیدی بنائے جاتے ہیں۔ محکمہ حج و اوقاف کا شعبہ زائرین ، کیوں زائرین کے مسائل سے لا تعلق اور غیر فعال ہے۔ سکھ زائرین کے لئے سھولتوں کا اعلان کرنے والے آخر کربلامعلیٰ و مشھد مقدس کے زائرین کے لئے کیوں مشکلات میں اضافہ کر رھے ہیں۔ اغیارکی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے اپنے ھی ھم وطنوں کو دربدر کرنا کھاں کا انصاف ہے۔ آخر کس قانون کے تحت ، بلوچستان بارڈر پر زائرین کو روک کر این او سی طلب کیا جاتا ہے۔
انھوں نے مطالبہ کیا کہ وفاقی وزیر داخلہ زائرین کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرے، نوازلیگ کی وفاقی اور صوبائی حکومت زائرین کے مسائل فی الفور حل کرے۔ ایف سی کو عوام کا خادم اور محافظ ھونا چاھئے۔
انھوں نے کھا کہ مجلس وحدت مسلمین قوم کی نمائندہ جماعت کی حیثیت سے قومی دکھ درد کو اپنا درد سمجھتی ہے اورھم ھر سطح پر اس ظلم و زیادتی کے خلاف صدائے احتجاج بلند کریں گے۔

Add comment


Security code
Refresh