www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

901800
اسلامی جمھوریہ ایران کے وزیرخارجہ نے کھا ہے کہ ایٹمی معاھدے میں جب بھی ایران کے مفادات کو نظرانداز کیا گیا تھران بھی اس معاھدے کے بارے میں فیصلہ کرے گا۔
ایران کے وزیرخارجہ جواد ظریف نے کھا ہے کہ ایران کے خلاف امریکا کے کاٹسا قانون یا جامع پابندیوں کے قانون پر عمل درآمد کا وقت قریب آنے پر کھا کہ ایران بھی امریکی اقدام کا اسی طرح سے جواب دے گا۔
انھوں نے کھا کہ امریکی حکام ایرانی عوام کی استقامت اور رھبرانقلاب اسلامی کی مدبرانہ قیادت کی وجہ سے اسلامی جمھوریہ ایران کا کچھ بھی نھیں بگاڑ سکے۔
دوسری جانب ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری نے بھی کھا ہے کہ ایٹمی معاھدے کی کسی بھی شق پر دوبارہ مذاکرات نھیں ھوسکتے۔
ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری علی شمخانی نے تھران میں ایک پریس کانفرنس میں کھا کہ ایران نے ثابت کردیا ہے کہ وہ ایٹمی معاھدے کی پابندی کررھا ہے انھوں نے ساتھ ھی ایران کے میزائلی پروگرام پر مذاکرات کے معاملے پر کھا کہ اس معاملے پر بھی کسی سے کوئی بات چیت نھیں ھوسکتی۔

Add comment


Security code
Refresh