www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

 

دمشق میں جناب سکینہ سلام اللہ علیھا کے روضہ میں

 

 گھسے ھوئے تکفیری دھشت گروں کے ساتھ فوج کی جھڑپ میں روضہ کا گنبد، منارے اور دیواریں شھید ھو گئیں.

شام کے علاقہ حومہ میں جناب سکینہ سلام اللہ علیھا کے روضہ میں  گھسے ھوئے کچھ مسلح افراد کے ساتھ  فوج کی جھڑپ میں روضہ کو کافی نقصان پھنچا۔

فارس نیوز کی رپورٹ کے مطابق روضہ میں گھسے ھوئے مسلح افراد نے گنبد پر ماٹرگولہ مار کر توڑا تاکہ وھاں سے فوج کو اپنی گولیوں کا نشانہ بنا سکیں جو انہیں اطراف سے گھیرے میں لیے ھوئے تھی۔

دمشق کی فوج نے روضہ کے اطراف میں رکھے ھوئے بمبوں کو ناکارہ بنایا جبکہ دھشت گردوں نے کئی بمب روضہ کے اندر بھی رکھے ھوئے تھے تاکہ باھر نکلتے وقت ان کا دھماکہ کر کے روضہ کو مسمار کر سکیں۔

دمشق کے تکفیری دھشت گردوں نے کئی بار پہلے بھی جناب سکینہ سلام اللہ علیھا کے روضہ کو گرانے کی دھمکی دی تھی۔

شامی فوج روضہ کے اندر اور باھر رکھے ھوئے بمبوں کی وجہ سے ابھی تک انھیں اپنی گرفت میں لینے پر قادر نھیں ھوئی۔

Add comment


Security code
Refresh