www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

301590
پاکستان کے وزیر خارجہ نے تھران میں صدر حسن روحانی اور وزیر خارجہ محمد جواد ظریف سے ملاقات اور گفتگو کی ہے۔
پاکستان کے وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نےایوان صدر میں صدر حسن روحانی سے ملاقات کی۔اس موقع پر صدر حسن روحانی نے خطے کی مشکلات کو بیرونی مداخلت کے بغیر حل کئے جانے کی ضرورت پر زور دیتے ھوئے کھا کہ افغانستان سمیت خطے کی مشکلات کا حل علاقائی ہے اور بیرونی طاقتیں ان معاملات کو کبھی حل ھوتے نھیں دیکھ سکتیں۔
صدر حسن روحانی نے کھا کہ خطے کے ممالک، خاص طور سے ایران اور پاکستان کو علاقے کے امن و استحکام کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرنا چاھیے۔
انھوں نے کھا کہ اسلامی جمھوریہ ایران پاکستان سمیت خطے کے تمام ممالک کے ساتھ دھشت گردی کے خلاف جنگ اور علاقائی امن و سلامتی کے قیام میں تعاون کے لیے تیار ہے۔
صدر حسن روحانی نے کھا کہ ایران اور پاکستان خطے کے دو اھم اور موثر ممالک ہیں اور تھران اسلام آباد کے ساتھ اقتصادی سیاسی اور ثقافتی تعلقات کو فروغ دینا چاھتا ہے۔
اسلامی جمھوریہ ایران کے صدر نے مشترکہ سرحدوں پر سیکورٹی میں اضافے کے لیے دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے فروغ کو ضروری قرار دیا۔
صدر نے کھا کہ سرحدی سلامتی میں اضافہ، اور مشترکہ سرحدوں کو اقصتادی اور تجارتی سرحدوں میں تبدیل کرنے سے ، دونوں ملکوں کے عوام کو فائدہ پھنچے گا۔
پاکستان کے وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے اس موقع پر کھا کہ ان کا ملک اسلامی جمھوریہ ایران کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کے فروغ کا خواھاں ہے۔
انھوں نے یہ بات زور دے کر کھی کہ علاقائی بحرانوں کو حل کرنے کے لئے علاقائی راہ حل اور اسلامی جمھوریہ ایران کی بھرپور مشارکت کی ضرورت ہے۔
انھوں نے کھا کہ باھر سے مسلط کردہ کوئی بھی حل علاقائی مشکلات کے حل میں مددگار ثابت نھیں ھوسکتا۔
پاکستان کے وزیر خارجہ نے ایران اور پاکستان اور مشترکہ سرحدوں پر امن کے فروغ اور دونوں ملکوں کے درمیان تعاون اور تعلقات کے فروغ پر بھی زور دیا۔
پاکستان کے وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے اس سے پھلے اپنے ایرانی ھم منصب ڈاکٹر محمد جواد ظریف سے ملاقات میں باھمی روابط میں فروغ کی راھوں کے جائزے کے ساتھ ھی علاقائی اور عالمی مسائل میں تھران اور اسلام آباد کے تعاون کی تقویت کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔
اس ملاقات میں اسلامی جمھوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے دونوں ملکوں کے درمیان سیاسی و اقتصادی روابط کی تقویت اور بینکاری تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔
انھوں نے اسی کے ساتھ ھی خطے میں سرگرم انتھا پسند اور دھشت گرد گروھوں سے مقابلے اور افغانستان میں قیام امن میں بھی تھران اور اسلام آباد کے تعاون پرتاکید کی۔
پاکستان کے وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے اس ملاقات میں کھا کہ علاقے کے حالات کے تعلق سے ایران اور پاکستان کی پالیسی ایک ھونی چاھئے۔
انھوں نے کھا کہ افغانستان میں دوعشرے سے بیرونی افواج موجود ہیں لیکن اس ملک میں امن و امان کی صورت حال میں بھتری نھیں آئی ہے۔
پاکستان کے وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف پیر کو ایک سیاسی اور اقتصادی وفد لیکر تھران پھنچے ہیں۔

Add comment


Security code
Refresh