www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

297385
برطانیہ کی لیبر پارٹی کے رھنما نے یمن میں جاری جنگ پر اپنا ردعمل ظاھر کرتے ھوئے برطانوی حکام سے کھا ہے کہ وہ سعودی عرب کو ھتھیاروں کی فروخت بند کر دیں۔
الجزیرہ ٹیلی ویژن چینل نے خبردی ہے کہ برطانیہ کی لیبر پارٹی کے رھنما جرمی کوربین نے کھا ہے کہ جو ھتھیار سعودی عرب کو فروخت کئے جارھے ہیں وہ یمنی عوام کا قتل عام کرنے میں استعمال ھو رھے ہیں –
ان کا کھنا تھا کہ تشدد پسند اور جابر حکومتوں کو ھتھیار فروخت کرنے کے لئے برطانیہ کواور زیادہ سخت قوانین بنانے کی ضرورت ہے-
برطانوی حکومت نے گذشتہ دو برسوں کے دوران تین اعشاریہ تین ارب پونڈ یا چار ارب ڈالر کے ھتھیار سعودی عرب کو فروخت کرنے کی منظوری دی ہے –
جنگ یمن کے آغاز سے اب تک برطانیہ نے سعودی عرب کو کئی بار ھتھیاروں کی فروخت کی منظوری دی ہے جن میں جنگی طیارے، ڈرون، مارٹر اور میزائل وغیرہ شامل ہیں -

Add comment


Security code
Refresh