www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

 

ایران اور شیعوں کے بارے میں الازھر کے ایک مفتی" احمد الطیب" نے

 

 فالتو میں زبان کھولی، اور وھابیوں کی سازشوں کی نسبت تجاھل عارفانہ دکھایا۔

الازھر کے شیوخ یہ نہ بھولیں کہ یہ شیعہ نہیں ہیں جو صحابہ اور اسلام کے بزرگوں کی توھین کرتے ہیں بلکہ یہ اسلامی دشمن وھابی ہیں جو اہلبیت اطھار(ع) کے روضوں کو گرا کر، صحابہ اور تابعین کی قبروں کو نابود کر کے اور مسلمانون کے درمیان قتل و غارت اور کفر کے فتوے لگا کر دنیائے اسلام میں فتنے و فساد پھیلاتے ہیں۔

ایک طرف  الازھر جیسی عالمی اسلامی یونیورسٹی کے شیوخ اور مفتیوں سے پوری امت اسلامیہ یہ انتظار رکھتی ہے کہ وہ اپنے سلف صالح کی طرح اتحاد بین المسلمین کے پرچمدار رہیں، لیکن افسوس سے الازھر کی موجودہ صورت حال کچھ اس کے برخلاف نظر آتی ہے اور مذھبی اور قومی تعصب کی بو اب اس عظیم اسلامی دانشگاہ سے بھی آنے لگی ہے۔

منگل ۵فروری ۲۰۱۳کو جب ایران کے صدر جمھوریہ ڈاکٹر احمدی نژاد اپنے دورہ مصرکے پہلے روز ھی الازھر میں پہنچے اور الازھر کے شیخ اور مصر کے ایک مفتی سے ملاقات اور گفتگو کی تو انہوں نے ان محبتوں کے جواب میں پھول کے بجائے کانٹے پیش کئے۔

شیخ الازھر کے دفتر کے نمائیندہ اور اس یونیورسٹی کے اسپیکر نے الازھر میں منعقدہ اس کانفرنس میں بجائے آپسی اتحاد کو فروغ دینے کے، شیعہ و سنی کا مسئلہ چھیڑ دیا۔ انھوں نے ایران پر یہ الزامات لگاتے ھوئے کہا کہ ایران مصر اور دیگر سنی ممالک میں شیعت کی تبلیغ کرتا ہے اور ھم اس چیز کو ایران اور مصر کے درمیان روابط کی راہ میں رکاوٹ سمجھتے ہیں۔ انھوں نے حتی ان مصریوں پر بھی انتقاد کیا جو آزادی سے ایران آتے جاتے رھتے ہیں۔

شیخ حسن الشافعی نے رھبر معظم انقلاب اور دیگر مراجع کے ان فتاویٰ کی نسبت تجاھل عارفانہ سے کام لیتے ھوئے، جو انہوں نے ھر مذھب کی مقدس شخصیت کی توھین کو حرام قرار دے رکھا ہے کہا: ’’مصر اھلسنت و الجماعت کا ایک قلعہ ہے اور الازھر یہ برداشت نہیں کر سکتا کہ شیعہ رسول اسلام(ص) کے اصحاب کی توھین کریں‘‘۔ انہوں نے مزید کہا ایران میں اھلسنت پر ایرن کی طرف سے امتیازی سلوک ھو رھا ہے۔

ان کی ان باتوں کے مقابلہ میں احمدی نژاد نے کہا کہ ایسی باتیں کرنا صحیح نہیں ہیں انہوں نے نیز خبردار کیا کہ اگر ایسی باتیں جاری رکھیں گے تو وہ کانفرس کو چھوڑ کر چلے جائیں گے۔

قابل توجہ بات یہ ہے کہ کانفرس میں موجود الازھر کے ایک عالم دین کو بھی شیخ صاحب کی یہ باتیں بری لگیں اور انہوں نے ان کے کان میں کہا: یہ باتیں مت کرو۔

لیکن الازھر کے نمائندہ نے اپنی باتوں کو جاری رکھا اور دعوی کیا کہ انہوں نے احمدی نژاد کے ساتھ ایران میں موجود اھلسنت کے حقوق کے بارے میں بات چیت کرنے پر پہلے سے  توافق کیا ہے۔ احمدی نژاد نے فورا ٹوکا کہ ھم نے صرف اتحاد اور برادری کے بارے میں بات کرنے پر توافق کیا ہے۔

صدر جمہوریہ کے خبردار کرنے پر الشافعی نے موضوع کو بدل دیا اور وحدت اور برادری کے متعلق گفتگو کرنا شروع کیا اور فلسطین کے بارے میں ایران کے موقف کو سراھا اور کہا کہ ہم تمام خارجی یلغاروں کے مقابلہ میں ایران کی حمایت کرتے ہیں۔

شیوخ الازھر کی عجیب و غریب باتوں کے ذیل میں چند نکتے قابل توجہ ہیں:

اولا: یہ تفرقہ انگیز باتیں اس وقت الازھر سے سامنے آئیں جب ایران کے صدراحمدی نژاد اسلامی وحدت کا علم لھراتے ھوئے یہ تاکید کر رہے تھے کہ ھم صرف اتحاد بین المسلمین کے سلسلے میں بات کرنے آئے ہیں۔ اور ایرانی عوام گزشتہ ۳۳سال سے وحدت اسلامی کا ڈھنڈورا پیٹ رھی ہے۔ لیکن کسی دوسرے اسلامی ملک کے کانوں میں جوں تک بھی نہیں رینگتی ہے جبکہ ساری دنیا دیکھ رھی ہے کہ شیعہ سنی اختلاف کی کس قدر غرامت مسلمانوں کو بھگتنا پڑ رھی ہے اور اسی اختلاف کی وجہ سے آج تک مسلمان استعماری طاقتوں کے نیچے دبے ھوئے ہیں۔

ثانیا: ایران کے شیعہ نہ صرف صحابہ کرام کی شان میں گستاخی نہیں کرتے بلکہ پیغمبر اکرم (ص) کے صالح اصحاب کے مزار اور اھلبیت رسول (ص) کے روضوں کا احترام کرتے اور ان کی زیارت کرتے ہیں جبکہ دیگر مسلمان حتی روضہ رسول(ص) کا احترام بھی نہیں کرتے، رسول کی لخت جگر جن کی خشنودی رسول کی خشنودی اور جن کا غضب رسول کا غضب ہے، فاطمہ زھرا (س) کا روضہ مسمار کر دیتےہیں لیکن الازھر کو سانپ سونگھ جاتا ہے اور کوئی بھی ان کے اس اقدام کی مذمت نہیں کرتا۔ الازھر کو یہ معلوم ہے کہ یہ شیعہ نہیں ہیں جو صحابہ رسول کی توھین کرتے ہیں بلکہ وہ افراطی وھابی اور سلفی ہیں جو اھل بیت رسول (ص) کے روضوں کو گرانے، صحابہ کے قبروں کی بے حرمتی کرنے اور ان پر فاتحہ نہ پڑھنے اور دنیا میں قتل و غارت کرنے کے فتوے دیتے ہیں جو پورے جہان اسلام میں فتنہ و فساد کے باعث بنے ہوئے ہیں۔ کیا الازھرکے شیوخ بھول گیے ہیں کہ مصر میں بھی موجودہ مذھبی مقامات جن کا خود مصری احترام کرتے اور ان کی زیارت کرتے ہیں "مقام راس الحسین (ع)" اور"جناب زینب (س)" سے منسوب مرقد کے مسمار کرنے کا فتوی کیا انہوں نے نہیں دیا تھا؟

ثالثا: کیوں الازھرکے شیوخ خود کو تجاھل عارفانہ میں ڈال کر ایران کے اھلسنت کے ساتھ امتیازانہ سلوک کرنے پر متھم کرتے ہیں جبکہ دوسری جگھوں؛ عربستان، لبنان، بحرین، عراق، یمن اور پاکستان میں شیعوں کی نسبت اھلسنت کی طرف سے ظلم و ستم اظھر من الشمس ہے؟

رابعا: ایران میں موجود اھلسنت و الجماعت کے ساتھ کون سا ایسا امتیازی سلوک ھوا ہے جس کی وجہ سے الازھر کے شیوخ نے صدر جمہوریہ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی ہے؟ کیا ایران کے اھلسنت شیعوں کے برابر حقوق سے مستفید نہیں ھو رھے ہیں؟ کیا ان کے پاس مساجد اور دینی مدارس نہیں ہیں؟ کیا وہ پوری آزادی کے ساتھ اپنے مذھبی پروگرام نہیں کرتے ہیں؟ کیا کبھی ایرانی حکومت نے انہیں کسی مذھبی و سماجی رسم و رواج سے منع کیا ہے؟ کیا وہ ایران کی پالیمنٹ میں نمائندہ نہیں رکھتے؟ کیا ایرانی فوج اور دیگر بڑی بڑی پوسٹوں پر ان کے افراد نہیں ہیں؟ ۔۔۔۔

اور اس کے مقابلہ میں مصر کے شیعوں کو دیکھئے ان کو کون سے حقوق دئے جا رہے ہیں؟ کیا انہیں دو سال سے قاھرہ میں عاشور کے دن جلوس نکالنے سے منع نہیں کیا گیا؟ کیا انہیں مجالس برپا کرنے سے منع نہیں کیا جاتا؟۔۔۔

آخری بات یہ کہ

ایران اور مصر کے درمیان اختلاف ڈالنے کی سازش عالمی استکبار اور دشمنِ اسلام وھابیوں کی طرف سے ھو رھی ہے۔ ایسے میں الازھر کے بزرگان کو یہ خود فیصلہ کرنا ھو گا کہ کیا وہ اپنے سلف صالح شیخ محمود شلتوت اور شیخ سلیم بشری کی سیرت پر عمل کرتے ہوئے اسلامی اتحاد کے راستے کو اپنائیں یا بھر امریکہ ، صہیونسٹ اور سلفیوں کے پٹھو بن کر دنیائے اسلام میں بھڑکتی ھوئی آگ پر مزید پٹرول چھڑکیں۔

Add comment


Security code
Refresh