www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

 

صدر مملکت ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے، جو ، او آئی سی،

 اسلامی تعاون تنظیم کے بارھویں سربراھی اجلاس میں شرکت کے لئے مصر گئے ھوئے ہیں، آج ملک کے دارالحکومت قاھرہ میں فلسطینی انتظامیہ کے سربراہ محمود عباس سے ملاقات کی جس میں مقبوضہ فلسطین کی تازہ صورت حال کا جائزہ لیا گيا۔ اس ملاقات میں صدر مملکت احمدی نژاد نے کہا کہ فلسطین اور صیہونی حکومت کے بارے میں گذشتہ 34 برسوں کے دوران اسلامی جمھوریہ اسلامی ایران کا موقف ھمیشہ واضح اور شفاف رھا ہے اور وہ واحد ملک ہے جس نے صیھونی حکومت کو ھرگز تسلیم نہیں کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ  ایران اس بات پر زور دیتا رھا ہے کہ صیھونی غاصب ہیں جو طاقت کے بل بوتے پر علاقے پر مسلط ھوئے ہیں اور انہوں نے فلسطینیوں کے حقوق کو پامال کیا ہے۔

 

Add comment


Security code
Refresh