www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

733427
ایران کے وزیر دفاع نے امریکی وزیر جنگ کے مداخلت پسندانہ بیان کو ان کی ھذیان گوئی قرار دیا ہے۔
بریگیڈیئیر جنرل حسین دھقان کا کھنا تھا کہ امریکی وزیر دفاع کا بیان انتھائی شرمناک اور عالمی ضابطوں کے منافی ہے۔
انھوں نے کھا کہ لگتا ہے کہ بخار ان کے دماغ پر چڑھ گیا ہے جس کی وجہ سے وہ ھذیان بک رھے ہیں۔ بریگیڈیئیر جنرل حسین دھقان نے کھا کہ امریکی وزیر جنگ اور حکمراں ٹولے کے لیے بھتر ھوگا کہ وہ ایرانی عوام کے لیے راستے کا تعین کرنے کے بجائے اپنے اندرونی مسائل کو حل کرنے پر توجہ دیں۔
انھوں نے کھا کہ اندرونی مسائل کے نتیجے میں امریکہ کی موجودہ حکومت اور امریکہ کے سیاسی نظام کا شیرازہ عنقریب بکھرنے والا ہے۔
ایران کے وزیر دفاع نے کھا کہ سامراجی ذھنیت اور جھوٹی طاقت کے نشے میں جیمس میٹس کی عقل زائل ھوگئی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ امریکی وزیر جنگ جیمز میٹس سے پھلے امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے بھی کھا تھا کہ امریکہ، ایران میں حکومت کی تبدیلی کے لیے واشنگٹن کی مدد کرنے والے اندرونی عناصر کی بھرپور حمایت کرے گا۔

Add comment


Security code
Refresh