www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

750799
غاصب صھیونی فوجیوں نے غرب اردن کے شھر جنین میں حملہ کر کے دو فلسطینوں کوشھید اور تین کو زخمی کردیا۔
صھیونی فوجیوں نے منگل کو بھی مقبوضہ سر زمین کے نتانیا شھر کے قریب واقع بیت اسحاق علاقے میں ایک فلسطینی نوجوان کو شھید کر دیا تھا۔
صھیونی فوجی مقبوضہ فلسطین میں اپنے توسیع پسندانہ اھداف کے حصول کے لئے فلسطینی زمینوں پر مسلسل حملے کرتے رھتے ہیں۔
اکتوبر دوھزار پندرہ میں تحریک انتفاضہ کے آغاز کے وقت سے ھی صھیونی فوجیوں کے حملوں میں اضافہ ھوگیا ہے۔
ان حملوں میں تین سو بیس سے زیادہ فلسطینی شھید اور متعدد زخمی ھو چکےہیں جبکہ جوانوں کی ایک بڑی تعداد گرفتار کر لی گئی ہے۔
دوسری جانب ایمنسٹی انٹرنیشنل نے صھیونی فوجیوں کے ھاتھوں ایک فلسطینی خاتون کو برھنہ کر کے تلاشی لینے کے واقعے کی فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
صھیونی فوجیوں نے دو جولائی کو فلسطینی خاتون ختام سعافین کوگرفتار کرنے کے بعد اسے پوری طرح برھنہ کرکے تلاشی لی تھی۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے صھیونی فوجیوں کے اس مذموم اقدام پر ردعمل ظاھر کرتے ھوئے اس توھین آمیز واقعے اور فلسطینیوں کے خلاف صھیونی حکومت کی جارحیتوں کی فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

Add comment


Security code
Refresh