www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

789148
امریکہ اور برطانیہ، سعودی عرب کی جانب سے بڑے پیمانے پر دھشت گردی اور انتھاپسندی کی حمایت کو چھپانا چاھتے ہیں۔
برطانیہ کی ھنری جیکسن سوسائٹی نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ سعودی عرب، برطانیہ میں دھشت گردی اور انتھاپسندی پھیلانے کے لئے بھاری رقم خرچ کرتا ہے جبکہ برطانوی حکومت سعودی عرب کے اس اقدام کو چھپانے کی کوشش کررھی ہے۔
مذکورہ سوسائٹی نے خلیج فارس کے کچھ دیگر عرب ممالک پر بھی برطانیہ میں انتھاپسندی پھیلانے والے اداروں کی مالی مدد کرنے کا الزام لگاتے ھوئے کھا ہے کہ سعودی عرب دھشتگردانہ حملوں میں بدترین کردار ادا کرتا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق امریکہ کی طرح برطانیہ نے بھی دوھزار پندرہ میں سعودی کو چار ارب ڈالر کے ھتھیار بیچے اور اس کے بدلے لندن نے سعودی عرب سے اربوں ڈالر مالیت کے تیل کے معاھدے پر دستخط کئے۔
رپورٹ میں کھا گیا ہے کہ گیارہ ستمبر کے حملے بھی برطانیہ کے تجارتی پارٹنر سعودی عرب کی مالی مدد سے انجام پائے تھے اور امریکہ نے اس دھشت گردانہ حملے میں سعودی عرب کا ھاتھ ھونے کا پتہ چلنے کے بعد بھی ریاض کے ساتھ نرمی کا برتاؤ کیا۔

Add comment


Security code
Refresh