www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

787434
مشرقی ھندوستان میں سیلاب اور زمین کھسکنے کے باعث کم سے کم چوبیس افراد کو اپنی جان سے ھاتھ دھونا پڑا ہے۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق شمال مشرقی ھندوستان کی ریاستوں میں گذشتہ کئی دنوں سے شدید بارشیں ھو رھی ہیں جس کے نتیجے میں دریاؤں میں طغیانی اور سیلاب کے ساتھ ھی زمین کھسکنے کے واقعات بھی سامنے آئے ہیں۔
ھندوستانی حکام نے زمین کھسکنے اور سیلاب کے نتیجے میں چوبیس افراد کے ھلاک ھونے کی تصدیق کرتے ھوئے مرنے والوں کی تعداد میں اضافے کا امکان ظاھر کیا ہے جبکہ بڑی تعداد میں لوگ بے گھر بھی ھوئے۔
ھندوستان میں مون سون کی بارشوں کا سلسلہ جون سے ستمبر تک جاری رھتا ہے جس کے باعث دریاؤں میں طغیانی اور شدید سیلاب کا خطرہ پیدا ھوجاتا ہے۔

Add comment


Security code
Refresh