www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

783997
پاکستان میں اپوزیشن جماعتیں متحد ھوتی نظر آ رھی ہیں اور انھوں نے اس ملک کے وزیراعظم سے مستعفی ھونے کا مطالبہ کر دیا ہے۔
پاکستان کی قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کا کھنا ہے کہ نوازشریف نے خود کھا تھا کہ الزامات ثابت ھوگئے تو مستعفی ھوجاؤں گا آج پارلیمنٹ خطرے میں ہے وزیراعظم اپنے عھدے سے مستعفی ھوجائیں۔
اسلام آباد میں اپنے چیمبر میں میڈیا سے بات کرتے ھوئے قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کھنا تھا کہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے خود عھدہ چھوڑ کرعدالتی فیصلے پرعملدرآمد کیا تھا اور پھرملکی تاریخ میں پھلی مرتبہ پرامن انتقال اقتدار ھوا لیکن آج پارلیمنٹ خطرے میں ہے نواز شریف نے کھا تھا کہ الزامات ثابت ھو جائیں تو استعفا دے دوں گا میرا مطالبہ ہے وزیراعظم اپنے کھے کی پاسداری کریں اور جمھوریت کے تسلسل کے لیے عھدے سے مستعفی ھوجائیں۔
اسلام آباد میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ھوئے عمران خان نے کھا کہ ایک منی لانڈرنے ایس ای سی پی کے چیئرمین کا تقرر کیا، نیشنل بینک کے صدر سعید احمد کا تقرر کیا۔ ملک کا وزیرخزانہ وزیراعظم کے لیے منی لانڈرنگ کررھا ہے۔ وزیرخزانہ منی لانڈرنگ کا اعتراف کرچکے ہیں لھذا انھیں تو فوری طور پر استعفیٰ دینا چاھیے کیوں کہ قومی خزانے پر ایک منی لانڈربیٹھا ھوا ہے۔
ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کراچی میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ھوئے کھا کہ اب وہ وقت آگیا ہے کہ جب وزیراعظم نواز شریف کو اخلاقی بنیادوں پر عھدے پر براجمان نھیں رھنا چاھیے اور ایم کیو ایم اب وزیراعظم کو مشورہ نھیں بلکہ یہ مطالبہ کرتی ہے کہ انھیں اخلاقی بنیادوں پر عھدے سے مستعفی ھوجانا چاھیے۔
واضح رھے کہ پاناما جے آئی ٹی کی جانب سے سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع کرائے جانے کے بعد پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف پر مستعفی ھونے کے لیے دباؤ بڑھتا جارھا ہے اور ایم کیو ایم پاکستان سمیت تحریک انصاف، پیپلز پارٹی اورجماعت اسلامی نے بھی نواز شریف سے مستعفی ھونے کا مطالبہ کردیا ہے البتہ حکمراں جماعت مسلم لیگ(ن) کا کھنا ہے کہ وہ جے آئی ٹی کی رپورٹ کو چیلنج کریں گے اور وزیراعظم مستعفی نھیں ھوں گے۔

Add comment


Security code
Refresh