www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

 

آیت اللہ علوی گرگانی:

ایران کے ایک مرجع تقلید نے کہا: رھبر معظم انقلاب کے حکم کی

 مخالفت ماضی کے اچھے کارناموں کو تباہ کر سکتی ہے، رھبر جب حکم دیں تو تمام لوگوں مخصوصا حکومتی عھدہ داروں کو ان کی طاعت کرنا چاھیئے ورنہ ان کی گزشتہ خدمات اور زحمات رایگان ھو سکتی ہیں۔

آیت اللہ العظمی سید علوی گرگانی نے آج ظھر سے پہلے سپاہ پاسدارانِ انقلابِ اسلامی کے بعض عہدہ داروں سے ملاقات کے دوران عشرہ فجر کو ایام العبرہ( عبرت کے ایام) قرار دیتے ھوئے کہا: عشرہ فجر ان ایام میں سےہیں جن میں انسان کو غور و فکر کرنے سے بھت ساری عبرتیں حاصل ھوتی ہیں۔

انہوں نے عشرہ فجر کی تعظیم اور ۲۲بھمن انقلاب اسلامی کی کامیابی کی سالگرہ کے روز ریلیوں میں شرکت کرنے پر تاکید کرتے ھوئے کہا: شہداء نے انقلاب کی کامیابی اور اسے باقی رکھنے کی راہ میں اپنا خود دیا ہے لھذا لوگوں کا سڑکوں پر نکلنا ان کے خون کا پاس و لحاظ رکھنے کے برابر ہے۔

آیت اللہ گرگانی نے کھا: دشمن کی ہمیشہ یہ کوشش ہے کہ ملک میں اختلاف پیدا کر کے انقلاب کی پیشرفت کو روکے اور اس کے مقابلہ کا واحد راستہ یہ ہے کہ رھبر معظم کی اطاعت کی جائے اور آپسی اتحاد کو باقی رکھا جائے۔

انھوں نے مزید کھا: رھبر انقلاب اسلامی کے فرامین کی مخالفت انسان کے ماضی کے کارناموں کو برباد کر سکتی ہے، پچھلے اچھے کاموں کو ضائع کر سکتی ہے اور روشن ماضی کو تاریکی میں بدل سکتی ہے۔ رھبر انقلاب جب کوئی حکم دیں تو تمام لوگوں مخصوصا مسئولین اور حکومتی عھدہ داروں کو ان کی اطاعت کرنا چاہیے ورنہ ان کے ماضی کی تمام زحمتیں اور خدمتیں رایگاں ھو جائیں گی۔

آیت اللہ علوی گرگانی نے کھا: قرآن کریم میں جو خداوند عالم نے پیغمبر(ص)، ان کے اھلبیت (ع) اور اولی الامر کی اطاعت کا دستور دیا ہے یہ دستور رھبر معظم اور مراجع کرام کے سلسلے میں بھی قابل صدق ہے۔ لوگوں پر واجب ہے کہ اِن کی بھی بات سنیں اور اس پر عمل پیرا ھوں۔

Add comment


Security code
Refresh