www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

 

ڈاکٹر ولایتی کے ذریعے:

رھبر معظم کے مشیر ڈاکٹر ولایتی نے پاکستان کے شھر کوئٹہ میں جدید ٹرورسٹی حوادث میں

 قربان ھونے والے بے گناہ شہداء کے گھر والوں سے ملاقات کی اور رھبر معظم کا تعزیتی پیغام انھیں سنایا۔

  

رھبر انقلاب حضرت آیت اللہ خامنہ ای کے مشیر علی اکبر ولایتی جو حالیہ پاکستانی دورے پر ہیں آج پاکستان میں جدید ٹرورسٹی حوادث کا شکار ھونے والے شیعہ شہداء کے لواحقین اور گھر والوں سے ملاقات کی اور انھیں رھبر معظم کی طرف سے تسلیت اور تعزیت پیش کرتے ھوئے معظم لہ کا تعزیتی پیغام سنایا۔

نیز ڈاکٹر ولایتی نے اس دورے میں شورائے وحدت کے اراکین منجملہ، سردار سعادت، عبد القیوم چنگیز، حجۃ الاسلام و المسلمین جمعہ اسدی، سے بھی کوئٹہ میں ملاقات کی اور شیعہ اور اھلسنت کے درمیان وحدت اور بھائی چارگی کو ضروری قرار دیا اور اتحاد بین المسلمین پر تاکید کی۔

پاکستانی ذرائع ابلاغ کے مطابق شھر کوئٹہ میں شیعہ اور سنی علماء کے ساتھ میٹنگ، ڈاکٹر ولایتی کے اس سفر کا ایک اھم پروگرام رھا ہے۔ اس میٹنگ میں اسلامی فرقوں کے درمیان اتحاد قائم کرنے کے لیے طریقہ کار تلاش کرنے پر گفتگو کی گئی۔

قابل ذکر ہے کہ ڈاکٹر ولایتی کے ساتھ کوئٹہ میں منعقد ہونے والی میٹینگ میں اھل سنت کے علماء، قاری عبد الرحمن، حافظ حمد اللہ، مولوی حبیب اللہ چشتی، نیز اھل حدیث ، علماء دیوبند، علماء بریلوی، جماعت اسلامی اور علماء شیعہ میں سے حجۃ الاسلام و المسلمین سید ھاشم موسوی، اور حجۃ الاسلام و المسلمین رفیعی بھی موجود تھے۔     

Add comment


Security code
Refresh