www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

 

۱۷ ربیع الاول کوپوری دنیا میں حضرت ختمی مرتبت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور آپ کے فرزند حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کے روز ولادت باسعادت کی مناسبت سے خوشیاں منائي گئیں۔

اسلامی جمھوریہ ایران کے ھرچھوٹے بڑے شھر اور قریے میں جگہ جگہ چراغانی نظر کی گئی اور سرکاری عمارتوں کے علاوہ لوگوں نے اپنے گھروں اور عمارتوں پر بھی خوبصورت چراغانی کی ۔ لوگوں نے اھل بیت علھیم السلام کی اس خوشی میں مٹھائياں تقسیم کرکے ایک دوسرے کو مبارک باد پیش کی۔ اور ھر شھر اور قریے کی مسجدوں اور امام بارگاھوں نیز علماء و مراجع کرام کے گھروں میں قصیدہ خوانی اور محفلوں کا سلسلہ رھا۔ گذشتہ شب سے ھی  ایران میں جگہ جگہ قصیدہ خوانی کا سلسلہ شروع ھوگيا تھا۔ایران میں برادران اھل سنت بھی بڑی عقیدت سے آج رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور آپ کے فرزند حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کے روز ولادت باسعادت کی مناسبت سے خوشیاں منائیں۔ مشھد مقدس میں اس وقت لاکھوں زائرین کا مجمع ہے جو قصیدہ خوانی کے ساتھ ساتھ زیارت سے بھی فیض یاب ہورہے ہیں۔روضے کو نھایت ھی خوبصورتی سے سجایا گيا ہے اور نھایت ھی دیدہ زیب چراغان کیا گیاہے۔ مشھد مقدس میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے فرزند حضرت امام رضا علیہ السلام کا روضہ اقدس ہے۔ قم میں بھی حضرت فاطمہ معصومہ کے روضے پر زائرین کا امڈتا ھوا سمندر ہے جو انھیں ان کے جد کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے مبارک باد پیش کررہا ہے۔ ایران کے تمام مقدس مقامات پر چراغانی اور سجاوٹ کی گئي ہے۔

عراق سے موصولہ اطلاعات کے مطابق کربلائے معلی، نجف اشرف، سامرا اور کاظمین کے روضہ ھائے اقدس میں بھی لاکھوں زائرین کامجمع ہے جو خوشیاں منا رھا ہے۔ ادھر لبنان اور شام میں بھی لوگ بڑی عقیدت و احترام سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور آپ کے فرزند حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کے روز ولادت باسعادت کی مناسبت سے جشن منارھے ہیں۔ افغانستان، جمہوریہ آذربائجان اور وسطی ایشیا کے دیگر ملکوں میں بھی رسول وآل رسول کی خوشیاں منائي جارہی ہیں۔ سعودی عرب اور بحرین میں بھی لوگ حکومت کی کڑی نگرانی میں اپنے اپنے گھروں میں جشن منارھے ہیں۔

 ادھر ہندوستان و پاکستان میں بھی آج رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور آپ کے فرزند حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کی ولادت باسعادت کے دن کی مناسبت سے جشن و محافل کا اھتمام کیا گیا ہے اورلوگ خوشیاں منا رھے ہیں۔

Add comment


Security code
Refresh