www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

سوال: اس کے معنی یہ ھوئے کہ نمازیں واجب اور مستحب دونوں ہیں؟

جواب: ھاں کچھ نمازیں واجب اورکچھ دوسری نمازیں مستحب ہیں؟

سوال: واجب نمازیں کو تو میں جان گیا کہ جوھرروزادا کی جاتی ہیں وہ صبح،ظہر،عصر،مغرب اور عشاءہیں؟

جواب: نھیں فقط یھی نمازیںواجب نھیں ہیں بلکہ کچھ دوسری نمازیں بھی واجب ہیں اور وہ یہ ہیں۔

۱۔نماز آیات (دوسری نمازکی بحث میں دیکھیے)

۲۔نماز طواف حج اور عمرہ کے وقت (حج کی بحث میں دیکھیئے)

۳۔نماز میت (میت کے بیان میں دیکھیے)

۴۔باپ کی وہ قضا نمازیں جو اس نے پڑھی نھیں ہیں(اس حیثیت سے کہ اس کے بڑے بیٹے پر اس کی موت کے بعد اس کی نمازکی قضا واجب ہے۔)

۵۔وہ نماز جو اجارہ یا نذریا قسم یا ان دونوں کے علاوہ واجب ھو جاتی ہے اور وہ نماز مختلف حالات کی بناپر بدلتی رھتی ہے۔

اس کے علاوہ مقدمات نماز پانچ ہیں اور وہ یہ ہیں

۱۔ وقت نماز

۲۔قبلہ

۳۔نماز کی جگہ

۴۔نمازی کا لباس

۵۔نماز کی حالت میں طہارت

میرے والد نے فرمایا کہ تم یہ خیال نہ کرنا کہ یہ مقدمات نماز یومیہ کے علاوہ دوسری نمازوں میں واجب نھیں ہیں چاھے وہ واجب ھوں یا مستحب، شرط اول (وقت) کے علاوہ تمام شرائط دوسری نمازوں میں واجب ہیں جن کی تفصیل انشاء اللہ بیان کی جائے گی اور اب تفصیل کے ساتھ اس مقدمات میں سے ھر ایک کے بارے میں الگ الگ بیان کرتاھوں۔

Add comment


Security code
Refresh