www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

504231
بعض اسلامی روایات میں آیا ہے کہ مدینہ کے مسلمانوں نے پیغمبرصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ھجرت سے پھلے باھم مل کربات کی اورکھا کہ یھودی ھفتہ میں ایک دن (بروزھفتہ)اجتماع کرتے ہیں اور

عیسائی بھی اجتماع کے لیے (اتوارکا)ایک دن رکھتے ہیں .لھذا ھم بھی ایک دن مُقررّ کرلیتے ہیں تاکہ اس میں جمع ھوکرذکر خدا کریں اوراس کا شکر بجا لائیں،انھوں نے ھفتہ سے پھلے کادن کہ جسے اُس زمانہ میں «یوم العرربہ»کھتے تھے ،اِس مقصد کے لیے منتخب کیا اور (بزرگانِ مدینہ میں سے ایک شخص)اسعد بن زرارہ کے پاس گئے،اس نے ان کے ساتھ مل کر جماعت کی صُورت میں نماز اداکی اورانھیں وعظ ونصیحت کی، پس وھی دن «روزِ جمعہ »کے نام سے موسوم ھوگیا کیونکہ وہ مُسلمانوں کے اجتماع کادن تھا۔
«اسعد»کے حکم پر ایک گوسفند ذبح کی گئی اور سب نے دوپھراور شام کاکھانا ایک ساتھ تناول کیا،کیونکہ اس وقت مُسلمانوں کوتعداد بھت تھوڑی تھی۔
یہ پھلا جمعہ تھا جو اسلام میں ایک اجتماع کے طور پر متعارف ہے،لیکن وہ پھلی نماز جمعہ جو حضرت رسُول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے اصحاب کے ساتھ پڑھی وہ اس وقت تھی کہ جب آپ نے مدینہ کی طرف ھجرت فرمائی، جب آپ مدینہ میں وارد ھوئے تو اس دن پیر کا دن بارہ ربیع الاوّل اور ظھر کاوقت تھا ،حضرت چار دن تک «قبا»میں رھے اور مسجد قباکی بُنیاد رکھّی،پھر جمعہ کے دن مدینہ کی طرف روانہ ھوئے)قبا اور مدینہ کے درمیان فاصلہ بھت ھی کم ہے اور مو جودہ وقت میں قبا مدینہ کا ایک داخلی محلّہ ہے ،اور نمازِ جمعہ کے وقت آپ محلّہ«بنی سالم »میں پھنچے ،وھاں نمازِ جمعہ ادا فرمائی اور یہ اسلام میں پھلاجمعہ تھاجو حضرت رسُول خداصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ادا کیا،جمعہ کی اس نمازمیں آپ نے خطبہ بھی پڑھا ،جومدینہ میں آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کاپہلا خطبہ تھا۔( ۱﴾
ایک محدّث نے«عبدالرحمن بن کعب»سے نقل کیاہے کہ میرا باپ جب جمعہ کی اذان کی آواز سنتا ،تواسعد بن زرارہ کے لیے رحمت کی دُعا کیاکرتاتھا، جب میں نے اس کی وجہ پُوچھی تواُس نے کھا:اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ پہلاشخص تھاجس نے ھمارے ساتھ نمازجمعہ اداکی ، میں نے کھا :اُس وقت کتنے افراد حاضر تھے ؟اس نے کھا:صرف چالیس افراد۔(۲﴾
حوالہ جات:
۱۔ مجمع البیان،جلد١٠،صفحہ ٢٨٦۔
۲۔وسائل الشیعہ، جلد٥،صفحہ٧ ،باب وجوب صلوٰة الجمعة، حدیث: ٢٨۔

Add comment


Security code
Refresh