www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

"۔ ۔ ۔افی اللّہ شکّ فاطر السّموات والارض۔ ۔ ۔" (سورہ ابراھیم ١٠)
(کیا تمھیں اﷲکے بارے میں شک ہے جو زمین وآسمان کا پیدا کرنے والاہے....؟')

دن کے اجالے میں تمام چیزیں آنکھوں کے سامنے نمایاں ھوتی ہیں، ھم اپنے آپ کو، گھر ، شھر، بیابان، پھاڑ، جنگل اور دریا کو دیکھتے ہیں۔ لیکن جب رات کااندھیرا چھاجاتا ہے تو تمام وہ چیزیں جو روشن و نمایاں تھیں ، اپنی روشنی کو کھو دیتی ہیں، ھم اس وقت سمجھتے ہیں کہ ان کی وہ روشنی اپنی نھیں تھی بلکہ سورج سے مربوط تھی کہ وہ ایک قسم کے رابطہ کی وجہ سے انھیں روشن کئے ھوئے تھا۔ سورج بذات خود روشن ہے اور اپنے نور سے زمین اور اس میں موجود تمام چیزوں کو روشن اورنمایان کرتاہے۔ اگر ان اشیاء کی روشنی اپنی ھوتی تو ھرگز اسے کھو نہیں دیتیں۔
انسان اور دیگر تمام زندہ حیوانات اپنی آنکھوں، کانوں او ردیگر حواس سے اشیاء کو درک کرتے ہیں اور ھاتھ، پاؤں اور تمام اندرونی و بیرونی اعضاء سے امور انجام دیتے ہیں، لیکن وہ بھی ایک مدت کے بعد حس و حرکت کو کھو کرکسی قسم کے امور کوانجام نھیں دے پاتے۔ دوسرے الفاظ میں یہ کھا جائے کہ وہ مرجاتے ہیں۔
ھم اس چیز کامشاھدہ کرنے کے بعد فیصلہ کرتے ہیں کہ ان جانداروں سے ظاھر ھونے والا شعور ، ارادہ اورتحرک ، ان کے جسم و بدن سے نھیں ہے، بلکہ ان کی روح وجان سے ہے کہ جس کے نکل جانے کے بعد اپنی زندگی اورتحرک کو کھودیتے ہیں۔
اگر دیکھنے اورسننے کا تعلق مثلا صرف آنکھ اورکان سے ھوتا، تو جب تک یہ دونوں عضو موجود ھوتے دیکھنا اور سننا بھی جاری رھنا چاھئے تھا، جبکہ ایسا نہیں ہے۔
اسی طرح یہ عظیم کا ئنات کہ، جس کے اجزاء میں سے ھم بھی ایک جزو اور ایک وجود ہیں ھرگز شک و شبہ نہیں کرسکتے، کہ یہ کائنات اور ناقابل انکار خلقت ، اگر خود سے ھوتی، تو ھرگز اسے کھونہ دیتی، جبکہ ھم اپنی آنکھوں سے دیکھتے ہیں کہ اس کے اجزاء یکے بعد دیگرے اپنے وجود کو کھود یتے ہیں اورھمیشہ تغییر و تبدل کی حالت میں ھوتے ہیں، یعنی ایک حالت کو کھوکردوسری صورت اختیار کرتے ہیں۔
 لھذا ھمیں قطعی فیصلہ کرنا چاھئے کہ تمام مخلوقات کی خلقت اوروجود کا سرچشمہ کوئی دوسری چیز ہے جوان کا خالق اور پروردگار ہے اور جوں ھی خلقت کا رابطہ اس ذات سے ٹوٹ جاتاہے تو وہ نیستی و نابودی کے دریا میں غرق ھو جاتی ہے۔
 

Add comment


Security code
Refresh