www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

835550
ایران اور روس کے صدور نے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ایک دوسرے سے ملاقات اور گفتگو کی ہے۔
سہ ملکی اجلاس کے موقع پر ھونے والی اس ملاقات میں صدر حسن روحانی اور صدر ولادیمیر پوتن نے تھران ماسکو تعلقات کے علاوہ اھم علاقائی و بین الاقوامی مسائل کے بارے میں تفصیل سے تبادلہ خیال کیا۔
روسی صدر نے رواں سال موسم خزاں میں اپنے دورہ تھران کو یادگار قرار دیتے ھوئے کھا ان کا ملک ایران کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کے بارے میں پرعزم ہے۔
انھوں نے کھا کہ روس اور ایران کے درمیان تمام شعبوں میں تعلقات تیزی کے ساتھ فروغ پا رھے ہیں اور ھمارے تعلقات کا مستقبل پوری طرح تابناک ہے۔
صدر حسن روحانی ایک اعلی سطحی وفد کے ھمراہ اتوار کے روز جمھوریہ آذربائیجان کے دارالحکومت باکو پھنچے تھے جھاں صدر الھام علی اوف نے ان کا پرتپاک خیر مقدم کیا تھا۔
ایران اور آذربائیجان کے صدور نے اپنی ملاقات میں علاقائی تعاون کے فروغ اور تھران باکو تجارتی اور اقتصادی لین دین کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا تھا۔

Add comment


Security code
Refresh