www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

126245
ھندوستان کی ایک کمپنی بھارت نے شام کے دارالحکومت دمشق کے جنوب مشرق میں تشرین تھرمل بجلی گھر میں تین سال کے بعد دوبارہ اپنے کام کا آغاز کر دیا ہے۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق ھندوستانی کمپنی بھارت نے شام کی وزارت بجلی اور کمپنی کے عھدیداروں کے درمیان طویل مذاکرات کے بعد اپنا کام دوبارہ شروع کیا ہے۔
دونوں فریقوں نے ضروری سھولیات فراھم کرنے اور اس کمپنی کی ان تمام مشکلات کو دور کرنے سے اتفاق کیا ہے کہ جس کی وجہ سے اس کا کام رک گیا تھا۔
اس ھندوستانی کمپنی کے ماھرین اور ملازمین شام کی حکومت اور قوم کے خلاف دھشت گرد گروھوں کی جنگ شروع ھونے کی وجہ سے شام سے چلے گئے تھے۔
شامی نیوز ایجنسی نے اس بات پر زور دیا ہے کہ شام کی قانونی حکومت کے ساتھ دھشت گرد گروھوں کی جنگ کے باوجود شام کی وزارت بجلی نے تشرین تھرمل بجلی گھر سمیت بجلی کی پیدوار کے کئی منصوبوں پر عمل درآمد کیا ہے۔

Add comment


Security code
Refresh