www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

212368
یمن پر سعودی عرب کے وحشیانہ حملے بدستور جاری ہیں۔سبا نیوز ویب سائٹ نے خبر دی ہے کہ یمن کے جنوبی شھر تعز کے رھائشی علاقوں پر سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں کے حملوں میں متعدد افراد زخمی ھوئے ہیں جبکہ دسیوں رھائشی مکانات تباہ ھو گئے ہیں۔ ان حملوں میں سڑکیں اور شھری تنصیبات بھی تباہ ھو گئی ہیں۔
صوبہ تعز کے رھائشی علاقوں پر سعودی عرب کے ھوائی حملوں میں تیزی کا مقصد سعودی اتحادی فوجیوں کی حمایت کرنا ہے جنھیں عوامی رضاکار فورس اور فوج کے ھاتھوں زبردست شکست ھوئی ہے۔
اس درمیان یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے بھی جوابی کارروائی کرتے ھوئے صوبے مآرب میں سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے ٹھکانوں پر شدید حملے کئے ہیں۔ یمنی فوج کے جوابی حملے میں بھت سے سعودی فوجی اور ان کے اتحادی مارے گئے ہیں۔

Add comment


Security code
Refresh