www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

231435
اقوام متحدہ کا پھلا امدادی قافلہ یمن کے صوبے تعز پھنچ گیا ہے۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے ھائی کمشنر یوھانس ون درکلاو نے بدھ کے روز ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ ان کا ادارہ تیرہ ٹرکوں پر مشتمل امدادی سامان یمن کے صوبے تعز پھنچانے میں کامیاب ھو گیا ہے۔
انھوں نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ھوئے کہ اس وقت ساڑھے پانچ لاکھ سے زائد بےگھر یمنی افراد یعنی کل بےگھر افراد میں سے ایک چوتھائی افراد صوبہ تعز میں قیام پذیر ہیں، مزید کھا کہ ان کا ادارہ اب تک ان میں سے صرف ساڑھے سات ھزار افراد کو دو علاقوں میں امداد پھنچا سکا ہے۔
یوھانس ون درکلاو نے امید ظاھر کی ہے کہ یمن کے صوبے تعز میں داخل ھونے والے راستے کھلنے سے مستقبل قریب میں بےگھر افراد کو فوری امداد پھنچانے کا امکان فراھم ھو جائے گا۔
یہ ایسے وقت میں ہے کہ جب یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے نے اعلان کیا ہے کہ یمن میں جنگ بندی پر عمل درآمد دس اپریل سے شروع ھو جائے گا اور اس کے آٹھ روز بعد کویت میں امن مذاکرات کا ایک اور دور ھو گا۔

Add comment


Security code
Refresh