www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

370078
روس کی وزارت خارجہ نے مغرب کی دھرے معیار کی پالیسیوں کو برسلز دھماکوں کی وجہ قرار دیا ہے۔
روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخا رووا نے اپنے ایک بیان میں کھا ہے کہ مغربی ملکوں کی دھرے معیار کی پالیسیاں، ان ملکوں میں دھشت گردی کا سبب بن رھی ہیں۔
انھوں نے کھا کہ نیٹو اور روس کے درمیان سفارتی تعلقات میں تعطل دھشت گردی کے خلاف جنگ میں سست روی کا باعث بنا ہے۔
روسی پارلیمنٹ کے رکن الیکسی پوشکوف نے بھی برسلز بم دھماکوں کے تعلق سے یورپ اور نیٹو کے کردار پر کڑی نکتہ چینی کی ہے۔
انھوں نے بیلجیئم کے حکام کو تعزیت پیش کرتے ھوئے کھا ہے کہ یورپ کو یہ بات سمجھنے کی ضرورت ہے کہ خطرات کا سرچشمہ کھاں ہے اور اسے اس سلسلے میں روس کا ساتھ دینا چاھئے۔
دوسری جانب کریملن سے جاری ھونے والے بیان کے مطابق روس کے صدر نے برسلز کے واقعات پر بیلجیئم کے حکام کو تعزیت پیش کی ہے۔

Add comment


Security code
Refresh