www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

312064
اسلامی جمھوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے بلجیم کے وزیرخارجہ کے ساتھ ٹیلیفونی گفتگو میں دارالحکومت برسلز میں ھونے والے دھماکوں کی مذمت کی-
ارنا کی رپورٹ کے مطابق محمد جواد ظریف نے بلجیم کے وزیر خارجہ دیدیہ ریندرز کے ساتھ ٹیلیفونی گفتگو میں، بلجیم کے عوام اور اس دھشت گردانہ کاروائی کی بھینٹ چڑھنے والوں کے اھل خانہ کے ساتھ اظھار ھمدردی کیا-
جواد ظریف نے کھا کہ دھشت گردی اور انتھاپسندی ایک عالمی مسئلہ ہے اور اس سے مقابلے کے لئے عالمی سطح پر اقدام کی ضرورت ہے-
واضح رھے کہ منگل کے روز برسلز میں ھونے والے دھشت گردانہ حملوں میں چونتیس افراد ھلاک اور ایک سو اٹھانوے زخمی ھوگئے –
اس سے قبل ڈاکٹر حسن روحانی نے بھی اپنے ایک ٹوئیٹ میں برسلز میں رونما ھونے والے دھشت گردانہ واقعات کی مذمت کرتے ھوئے بیلجیئم کے عوام اور حکومت کو تعزیت پیش کی ہے۔
ڈاکٹر حسن روحانی نے کھا ہے کہ انھیں دھشت گردی کے ان واقعات میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر شدید صدمہ پھنچا ہے۔
انھوں نے تحریر کیا کہ ایران کی حکومت اور عوام، بیلجیئم کی حکومت اور عوام، خاص طور سے مرنے والوں کے لواحقین کو تعزیت کرتے ہیں۔
اس سے پھلے ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بھی برسلز میں ھونے والے دھشت گردانہ حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ھوئے مرنے والوں کے لواحقین سے ھمدردی کا اظھار کیا تھا۔

Add comment


Security code
Refresh