www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

اسلامی جمھوریہ ایران کے سینئر نائب صدر نے کھا ہے ایران سے سفارتی تعلقات ختم کر کے سعودی عرب نے خود اپنا نقصان کیا ہے۔

ایران کے سینئر نائب صدر اسحاق جھانگیری نے سفارتی تعلقات کو ختم کرنے کے سعودی حکومت کے اقدام کے ردعمل میں کھا کہ ایران ایک بڑا اور مقتدر ملک ہے اس لئے اس سے احترام سے بات کرنے کی ضرورت ہے اور تعلقات ختم کر کے سعودی عرب نے خود اپنا نقصان کیا ہے ۔
 ایران کے نائب صدر اسحاق جھانگیری نے سعودی حکمرانوں کو مخاطب کرتے ھوئے کھا کہ تم لوگ غیر منطقی عجلت پسندی پر مبنی اقدامات سے باز آ جاؤ -
انھوں نے اس بات کا ذکر کرتے ھوئے کہ ایران کی تاریخ و تمدن علاقے کے ملکوں کو اچھی طرح معلوم ہے، کھا ھم سعودی حکمرانوں کو نصیحت کرتے ہیں کہ وہ تخریبی اور درایت اور بصیرت سے عاری اقدامات سے باز آ جائیں- انھوں نے کھا کہ اگر ایک بڑا ملک صبر و تحمل سے کام لیتا ہے، تو تم کو بھی اس سے سیکھنا چاھئے-
انھوں نے علاقے میں سعودی عرب کے اقدامات کا حوالہ دیتے ھوئے سعودی حکمرانوں سے سوال کیا کہ تم لوگوں کے ذریعے دھشت گرد گروھوں کی تشکیل کا نتیجہ، کیا علاقے میں بدامنی کے سوا اور کچھ نکلا ہے؟
 یمن پر تمھارے وحشیانہ حملوں سے مسلمانوں کا خون بھنے اور اس ملک کی تباھی کے علاوہ کیا اور بھی کوئی نتیجہ برآمد ھوا ہے؟
 انھوں نے سعودی حکمرانوں سے سوال کیا کہ شام اور عراق میں تمھارے تیارکردہ دھشت گردوں کے ھاتھوں عوام کے قتل عام کا تمھیں کیا فائدہ ھوا ہے؟
اس درمیان رویٹرز نے خبر دی ہے کہ ایران کے ساتھ تعلقات کو ختم کرنے کے اعلان کے فورا بعد بازار حصص میں سعودی عرب کے حصص کی قیمتیں سات فیصد تک کم ھو گئیں۔
 

Add comment


Security code
Refresh