www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

داعش دھشت گردوں نے الرمادی کے مشرق میں واقع علاقے الحصیبہ میں دو سو عراقی گھرانوں کو یرغمال بنا لیا جنھیں وہ انسانی سپر کے طور پر 

استعمال کر رھے ہیں۔
اسکائی نیوز عرب ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق عراقی فوج نے الرمادی کے مشرق سے دھشت گردوں کا صفایا کرنے کی کارروائی شروع کردی ہے جبکہ داعش دھشت گردوں نے الرمادی کے مشرق میں واقع علاقے الحصیبہ میں دو سو عراقی گھرانوں کو یرغمال بنا لیا جنھیں وہ انسانی سپر کے طور پر استعمال کر رھے ہیں۔
واضح رھے کہ حکومت عراق نے گذشتہ ھفتے پیر کے روز شھر الرمادی کو آزاد کرائے جانے کا اعلان کیا ہے اور بتایا ہے کہ الرمادی کے مشرق میں واقع علاقوں میں داعش دھشت گردوں کے خلاف کارروائی جاری ہے اور ان علاقوں سے بھی دھشت گردوں کا جلد صفایا کر دیا جائے گا۔
ایک اور رپورٹ کے مطابق داعش مخالف نام نھاد امریکی اتحاد نے اعلان کیا ہے کہ الرمادی کے مرکزی اور مشرق میں واقع علاقوں میں ممکنہ طور پر تقریبا سات سو داعش دھشت گرد روپوش ہیں۔
 

Add comment


Security code
Refresh