www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

پاکستانی فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان میں کھا گیا ہے کہ جنرل راحیل شریف نے نو افراد کی پھانسی کے حکم پر 

دستخط کر دیئے ہیں۔
ان افراد کو فوجی عدالتوں کی جانب سے موت کی سز سنائی گئی تھی۔ یہ لوگ، پاکستانی انٹیلی جینس کے دفتر، ایک مسجد پر حملے، بے گناھوں کے قتل عام اور اغوا برائے تاوان کی ورادتوں میں ملوث تھے۔ مذکورہ افراد کو صدر پاکستان سے رحم اپیل کرنے کا حق حاصل ہے۔
سولہ دسمبر دو ھزار چودہ کو پشاور کے آرمی پبلک اسکول پر طالبان دھشت گردوں کے حملوں کے بعد پاکستان میں فوجی عدالتیں قائم کی گئی تھیں ۔اس واقعے کے بعدحکومت پاکستان نے پھانسی کی سزا پر عائد غیر اعلانیہ پابندی بھی ختم کر دی تھی۔
قابل ذکر ہےکہ طالبان دھشت گردوں نے آرمی پبلک اسکول پر حملہ کرکے ایک سو چوالیس اسکولی بچوں سمیت ایک سو پچاس افراد کو بے دردی کے ساتھ شھید کر دیا تھا۔
 

Add comment


Security code
Refresh