www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

620g5
شامی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکہ نے الحسکہ میں اپنے غیر قانونی فوجی اڈے میں داعشی دھشت گردوں کو منتقل کیا ہے۔
شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی فوجیوں نے صوبے الحسکہ کے مشرق میں واقع الہول کی جیل سے چالیس داعشی دھشت گردوں کوہیلی کاپٹروں سے شہر الشدادی میں اپنے غیر قانونی فوجی اڈے منتقل کیا ہے۔
شام میں امریکی فوجی، داعشی دھشت گردوں کی مدد و حمایت کرتے رہے ہیں اور ضرورت کے مطابق ان عناصر کو ادھر سے ادھر منتقل کرتے ہیں۔
اس سے قبل شام کے صدر بشار اسد نے اعلان کیا تھا کہ امریکی فضائیہ اور نام نہاد داعش مخالف اتحاد کی کمان، داعشی دھشت گردوں کے فضائی اڈے میں تبدیل ہو چکی ہے۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ شام میں امریکی فوجیوں کا وجود غیر قانونی اور اس ملک کی حکومت کی اجازت کے بغیر ہے اور امریکہ کا یہ اقدام بین الاقوامی قوانین کے منافی ہے۔

Add comment


Security code
Refresh