www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

693g9
ھندوستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا سے مرنے والوں میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا ہے۔
ھندوستانی ذرائع سے موصولہ رپورٹ کے مطابق بدھ کو ایک دن میں کورونا سے متاثرین کی تعداد منگل سے کم رہی لیکن مرنے والوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے ۔
اس رپورٹ کے مطابق ہندوستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں تین سو چون افراد کورونا سے ہلاک ہوگئے جو اس ملک میں کورونا کی نئی لہر میں مرنے والوں کی اب تک سے سب سے بڑی تعداد ہے۔
بتایا گیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا سے سب سے زیادہ، تین سو چوبیس اموات ہندوستان کی تین ریاستوں، مہاراشٹر، پنجاب اور چھتیس گڑھ میں ہوئی ہیں ۔ ریاست مہاراشٹر میں، تین سو انیس، پنجاب میں چونسٹھ اور چھتیس گڑھ میں پینتس کورونا کے مریض ہلاک ہوئے ہیں ۔ ھندوستان میں کورونا کی نئی لہر کا زور بھی ریاست مہاراشٹر میں زیادہ بتایا گیا ہے ۔ مہاراشٹرمیں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں تین ھزار پانچ سو انسٹھ نئے مریضوں کا پتہ لگا جس کے بعد اس ریاست میں کورونا کے زیرعلاج مریضوں کی تعداد تین لاکھ اکتالیس ھزار آٹھ سو ستاسی ہوگئی ہے ۔
ھندوستان کی مرکزی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے ترپن ھزار چار سو اسّی نئے مریضوں کا انداراج کیا گیا جس کے بعد اس ملک میں کورونا کے زیرعلاج مریضوں کی تعداد پانچ لاکھ باون ھزار پانچ سو چھیاسٹھ ہو گئی ہے۔
ھندوستان میں کورونا سے صحتیابی کی شرح کم ہوکے چورانوے اعشاریہ ایک ایک فیصد اور زیر علاج مریضوں کی شرح بڑھ کے چار اعشاریہ پانچ پانچ فیصد ہوگئی ہے۔

Add comment


Security code
Refresh