www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

751g9
دیوہیکل بحری جہاز کے راستے سے منحرف ہوجانے کے سبب نہر سوئس بند ہوگئی ہے اور دنیا بھر میں خوراک، تیل اور ویکسین کی ترسیل متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔
چارسو میٹر لمبا اور دو لاکھ ٹن وزنی دیوہیکل بحری جہاز نہر سوئز کے درمیان پھنس گیا ہے۔ ریت کے طوفان اور تیز ھواؤں کو جہاز کے راستے منحرف ہونے کی وجہ قرار دیا جارہا ہے۔ پاور سپلائی منقطع ہونے کی وجہ سے جہاز کے اسٹیئرنگ نے بھی کام کرنا چھوڑ دیاہے۔
سوئیس کنال اتھارٹی نے بتایا ہے کہ راستہ کھولنے کے لیے جہاز کا رخ بدلنے کی کوشش کی جارہی ہے اور اس میں کافی وقت لگ سکتا ہے۔
پناما میں رجسٹرڈ تائیوان کی ایور گرین کمپنی کا یہ دیو ہیکل مال بردار جہاز چین سے روٹرڈم جانے کے لیے نہر سوئز میں منگل کے روز داخل ہوا تھا۔
نہر سوئیس یورپ اور ایشیا کو ملانے والی دنیا کی اہم ترین آبی گزرگاہ شمار ہوتی ہے۔ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا کہ نہر سوئس کی بندش کے باعث دنیا بھر میں خوراک، تیل اور ویکسین کی یومیہ ترسیل، دس سے بارہ فی صد تک متاثر ہوسکتی ہے۔

Add comment


Security code
Refresh