www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

847g4
عراقی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے موصل میں دھشت گرد گروہ داعش کے ٹھکانوں کو ٹھیک ٹھیک نشانہ بنایا ہے۔
المیادین ٹیلی ویژن کے مطابق جنوب مشرقی موصل اور اس کے نواحی علاقوں میں واقع داعش کے خفیہ ٹھکانوں پر عراقی فضائیہ کی بمباری میں کم سے کم ستائیس دھشت گرد ہلاک ہوگئے۔
عراقی فضائی کی بمباری میں داعش کے ایک سو بیس خفیہ ٹھکانوں کو بھی تہس نہس کردیا گیا۔
اس سے قبل عراقی ذرائع نے بتایا ہے کہ صوبہ نینوا کے شمالی علاقوں میں تکفیری دھشت گردوں کے خلاف اسٹریٹیجک فوجی آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔
گذشتہ ہفتے بھی عراق کی مسلح نے ایک اچانک کارروائی کرتے ہوئے صوبہ دیالہ میں دھشت گردوں کے درجنوں ٹھکانوں کو تہس نہس کردیا تھا۔

Add comment


Security code
Refresh