www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

987g1
غرب اردن کے شہر نابلس کے مشرق میں صھیونی بستیوں کی غیر قانونی تعمیرات کے خلاف احتجاج کرنے والے فلسطینیوں پرغاصب صھیونی فوجیوں کے حملے میں متعدد فلسطینیوں کے ساتھ ساتھ فلسطینی انتظامیہ کے وزیر محنت بھی زخمی ہو گئے-
معا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نابلس کے مشرق میں واقع بیت دجن میں دفاعی امور کی کمیٹی کے سربراہ نصر ابوجیش نے کہا ہے کہ غاصب صھیونی حکومت کے فوجیوں نے بیت دجن میں غاصب صھیونی حکومت کے خلاف ہفتے وار احتجاج کرنے والے فلسطینیوں پر حملہ اور ان کے خلاف آنسو گیس کا استعال کیا جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینیوں کی حالت غیر ہو گئی۔
انھوں نے کہا کہ اس احتجاج میں فلسطینی انتظامیہ کے وزیرمحنت بھی شریک تھے جو صھیونی فوجیوں کی گولیوں کا نشانہ بنے اور زخمی ہو گئے‎ جبکہ صھیونی فوجیوں نے ان کو زد وکوب بھی کیا جس کے بعد انھیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ابوجیش کے بقول پانچ فلسطینیوں کو بھی اسپتال منتقل کیا گیا جن میں سے تین صھیونی فوجیوں کی ربڑ کی گولیوں کا نشانہ بنے جبکہ دو دیگر کو شدید زدوکوب کئے جانے پر اسپتال منتقل کیا گیا۔

Add comment


Security code
Refresh