www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

936g7
اسکاٹلینڈ کی ایک جماعت نے برطانیہ کے تسلط سے اپنے ملک کی آزادی اور اپنے ملک کے شہریوں کے ذریعے صدر مملکت کے انتخاب کا مطالبہ کیا ہے۔
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسکاٹلینڈ کی گرین پارٹی کے لیڈر پٹریک ہاروی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ برطانیہ کے شاہی خاندان کی حالیہ رسوائی کے بعد اسکاٹلینڈ کو برطانیہ سے جدا اور اسے ایک جمھوری ملک میں تبدیل ہوجانا چاہئے۔
آسٹریلیا کے سابق وزیراعظم میلکن تورنبل نے بھی چند روز قبل پرنس ہیری اور ان کی مسز میگھن مارکل کے حالیہ انٹرویو پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ایک بار پھر برطانیہ کے شاہی خاندان کے ساتھ قانونی تعلقات منقطع کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔
مارکل کی ماں ایک سیاہ فام خاتون ہیں اور انھوں نے حال ہی میں کہا ہے کہ شاہی محل میں ان کی زندگی گذارنا دوبھر ہو گئی تھی، انھوں نے شاہی خاندان پر نسل پرستی کا بھی الزام عائد کیا۔ پرنس ہیری نے کافی عرصے سے اپنے باپ سے تعلقات منقطع کر رکھے ہیں۔
معروف امریکی اینکر اوپرا ونفرے کو انٹرویو دیتے ہوئے میگھن مارکل نے کہا کہ شاہی خاندان کی نسل پرستی کا یہ عالم ہے کہ میرے بیٹے کی رنگت کی وجہ سے وہ اسے پرنس کا ٹائٹل تفویض کرنے کے لیے بھی تیار نہیں تھا۔
میگھن مارکل اور پرنس ہیری نے گزشتہ سال جنوری میں شاہی خاندان سے باضابطہ علیحدگی اور امریکہ منتقل ہونے کا اعلان کیا تھا۔
واضح رہے کہ برطانیہ میں شروع ہی سے سیاہ فاموں اور ایشیائی نسل کے لوگوں کے ساتھ نسل پرستانہ برتاؤ کیا جاتا رہا ہے۔

Add comment


Security code
Refresh