www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

904g3
اسلامی جمھوریہ ایران نے مال بردار ایرانی بحری جہاز پر حملے کو تخریبی کاروائی قرار دیا ہے۔
ترجمان وزارت خارجہ سعید خطیب زادہ نے ہفتے کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ مال بردار ایرانی بحری جہاز پر حملے کے بارے میں جو رپورٹیں ملی ہیں ان سے پتہ چلتا ہے کہ یہ حملہ تخریبی نوعیت کا تھا - انھوں نے اس قسم کے اقدام کو بین الاقوامی قوانین اور بحری اصول و ضابطوں کے خلاف قرار دیا۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اس حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس حملے کے ذمہ دار عناصر کا پتہ لگانے کے لئے تحقیقات سے متعلق ضروری اقدامات انجام دئے جارہے ہیں ایران کی جہاز رانی کمپنی کے ترجمان علی غیاثی نے بھی بتایا ہے کہ گذشتہ ہفتے ایران شہر کرد نامی ایران کا مال بردار بحری جہاز بحیرہ روم میں دھماکہ خیز مواد سے ٹکرا گیا تھا اور دھماکے سے اس جہاز کے ایک حصے کو نقصان پہنچا تھا اور اس میں آگ لگ گئی تھی، انھوں نے کہا کہ یہ بحری جہاز ایران کی جہاز رانی کی کمپنی سے متعلق ہے اور ایران کا یہ بحری جہاز ایران سے یورپ جا رہا تھا۔

Add comment


Security code
Refresh